مودی کا مطلب میکنگ آف ڈیولپ انڈیا - وینکیا نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-14

مودی کا مطلب میکنگ آف ڈیولپ انڈیا - وینکیا نائیڈو

بنگلور
یو این آئی
مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ ملک میں وزیر اعظم مودی کا نام اب میک آف دولپیڈ انڈیا کے طور پر لیاجارہا ہے اور مرکز کی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے کام کررہی ہے ۔ مسٹر نائیڈو نے مرکزی اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ورش ایک شروعات انیک (ایک سال متعدد شروعات) فوٹو نمائش میں کہا کہ گزشتہ ایک سال میں مودی حکومت نے ترقی کے کئی پروگراموں کی شروعات کی ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے پانچ برسوں میں یہ دکھانے کا فیصلہ لیا ہے کہ اچھے دن کا کیا مطلب ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ ایک سال سے بد عنوانی سے پاک انتظامیہ قائم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور ترقی کے مختلف پروگراموں کی شروعات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے زراعت اور کسانون، خواتین ، غریب اور نوجوانوں کو ترجیح دی ہے ۔ یوگا کے بارے میں اقلیتی برادری کے کچھ لوگوں کی طرف سے مخالفت کرنے کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر نائیدو نے کہا کہ یوگا کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ملک میں21جون کو بین الاقوامی یوم یوگا منایاجائے گا۔ اس روز مرکزی وزرا مختلف ریاستوں میں جائیں اور اس دن کو پورے جو ش و خروش سے منائین گے۔انہوں نے کہا کہ یوگا کو صرف ورزش کے طور پر دیکھا جانا چاہئے ۔ کھاد اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر ایچ این اننت کمار نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں کھاد کی کوئی کمی نہیں ہے اور کھاد کا کافی اسٹاک موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کرناٹک ، تمل ناڈو، آندھرا پردیش ، کیرالہ، تلنگانہ اور پڈوچیری کے لئے55لاکھ میٹرک ٹن کھاد کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ کھاد کی حفاظت ملک میں کھانے کی اشیا کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے ۔ کسانوں کو کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے گئے ہیں ۔

Modi means making of developed India: Venkaiah Naidu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں