مشرف کی دھمکی کا جواب دینے سے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-14

مشرف کی دھمکی کا جواب دینے سے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کا انکار

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم دفترمیں مملکتی وزیر اور نیو کلیر توانائی محکمہ کے انچارج ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پاکستان کے سابق صدر پرویزمشرف کی جانب سے نیو کلیر ہتھیاروں کی دھمکی کا جواب دینے سے آج انکار کردیا اور کہا کہ ہندوستان کے نیو کلیئر وسائل پر امن مقاصد کے لئے ہیں ۔ نیو کلیئر توانائی محکمہ کے ایک سال کی کامیابیوں پر روشنی ڈالنے کے سلسلے میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ وہ پڑوسی ملک کے ساتھ کسی بحث میں نہیں پڑنا چاہتے ہیں۔ وزارت دفاع یا وزارت خارجہہی اس سلسلے میں کچھ کہہ سکتے ہیں ۔ انہوں نے ہندوستان کی نیو کلیئر صلاحیتوں کی چین اور پاکستان کی نیو کلیئر صلاحیتوں سے موازنہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ، دنیا میں بہترین نیو کلیئر صلاحیتوں والے ملک میں سے ایک ہے اور ہندوستان اپنی نیو کلیئر صلاحیتوں کے پر امن استعمالکے لئے عہد کا پابند ہے ۔ پاکستان کے سابق صدرنے کل ہند وستان پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ پاکستان کے نیو کلیئر ہتھیار اس کی حفاظت کے لئے ہیں ، شب برات کے لئے نہیں ۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ2023-24تک ملک کی نیو کلیئر توانائی کی پیداواری صلاحیت میں تین گنا اضافہ کرنے کے نشانہ کو حاصل کرنے کی سمت میں تیزی سے کام کررہا ہے ۔ہندوستانی نیو کلیئر توانائی کارپوریشن لمٹیڈ نے گزشتہ ایک سال میں37,835ملین یونٹ برقی پیدا کی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ہزار میگا واٹ صلاحیت والے کنڈاکلم پراجکٹ کی پہلی یونٹ دسمبر2014میں ہی تیار ہوچکی ہے ۔ اور دوسری یونٹ اگلے چند ماہ میں کام کرنا شروع کردے گی ۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان نیو کلیئر توانائی اسٹیشن کی پانچویں یونٹ نے مسلسل765دن کام کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ ایسی کامیابی حاصل کرنے والا یہ دنیا میں دوسرا اور ایشیا میں پہلا پلانٹ ہے ۔ اس کے ساتھ ہی چار پلانٹسنے ایک سال سے زیادہ مسلسل پیدا وار کا ریکارڈ بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں نیو کلیئر پراجکٹس کے سلسلے میں عوام میں خوف کو ختم کرنے کے لئے نیو کلیئر توانائی محکمہ اور اس کی پراجکٹوں کے متعلق عوامی بیداری پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت نئی دہلی میں پرگتی میدان میں واقع نیشنل سائنس میوزیم میں ایک نیو کلیئر توانائی ہال اور گوہاٹی یونیورسٹی کے برہم پترا کالج میں نیو کلیئر توانائی نمائش منعقد کی جائے گی۔ مملکتی وزیر نے کہا کہ بعض اسباب کی بنا پرلوگوں میں نیو کلیئر توانائی کے متعلق غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں ، اسے دور کرنے کے لئے اس مرتبہ میڈیا کی بھی مدد لی جائے گی۔

Dr Jitendra Singh decline reply to Musharraf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں