مودی حکومت پارلیمنٹ کو کمزور کر رہی ہے - سی پی آئی ایم رکن پارلیمنٹ ڈی راجہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-19

مودی حکومت پارلیمنٹ کو کمزور کر رہی ہے - سی پی آئی ایم رکن پارلیمنٹ ڈی راجہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سی پی آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ ڈی راجہ نے آج ہندوستان میں ایمر جنسی کے امکان پر بی جے پی کے لیڈر ایل کے اڈوانی کی جانب سے ظاہر کردہ تشویش سے یہ کہتے ہوئے اتفاق کیا کہ مودی حکومت پارلیمنٹ اور دیگر اداروں کو کمزور کررہی ہے ۔ اس مسئلہ پر اڈوانی کے ریمارکس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے یہ جاننا چاہا کہ اڈوانی نے جب ایمر جنسی کے نفاذ کے امکان کے بارے میں بات کی تو ان کے ذہن میں بی جے پی کا کون سا سینئر لیڈر تھا۔ سی پی آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اگر وہ اس مسئلہ کو اٹھانے میں سنجیدہ ہیں تو انہیں کھلے طور پر سامنے آنا چاہئے ۔ آخری مرتبہ جب اندرا گاندھی نے ایمر جنسی لگائی تھی تو انہوںنے اپوزیشن کو اس کا ذمہ دارٹھہرایا تھا ۔ اب اندیشے خود اندر سے ظاہر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ تیسری دفعہ اراضی آرڈیننس کو دوبارہ پیش کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو کمزور کررہی ہے حالانکہ پارلیمانی کمیٹی کو اس مسئلہ بل کا جائزہ لینا ہے۔ راجہ نے استفسار کیا ہر دوسرے دن آر ایس ایس اور سنگھ پریوار سیکولر ازم اور ملک کے دستوری تانے بانے پر حملہ کرتے ہوئے بیانات دیتے ہیں کیا اڈوانی کا اشارہ ان باتوں کی طرف ہے ۔ کانگریس نے آج للت مودی گیٹ پر وزیر اعظم مودی کی خاموشی کے لئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر سشما سوراج اور وسندھرا راجے نے ان کی رضا مندی سے آئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی کی مدد کی ہے تو انہیں جواب دینے کے لئے اپنے مراقبہ سے باہر آنے کی ضرورت ہے ۔

Modi government undermining Parliament, institutions: CPI MP D Raja

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں