مودی کا دورہ اسرائیل فلسطینی کاز کو ترک کردینے کے مترادف - سی پی آئی ایم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-05

مودی کا دورہ اسرائیل فلسطینی کاز کو ترک کردینے کے مترادف - سی پی آئی ایم

نئی دہلی
آئی اے این ایس
سی پی آئی ایم نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا مجوزہ دورہ اسرائیل آزاد ریاست فلسطین کو نئی دہلی کی دیرینہ تائید ترک کردینے کے مترادف ہے ۔ سی پی آئی ایم کے ترجمان پیپلز ڈیمو کریسی کے ایک ادارہ میں کہا گیا مودی کے دورہ سے دونوں ملکوں کے درمیان قریبی حکمت عملی تعلقات پر سرکاری مہر لگ جائے گی ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعلان کیا ہے کہ مودی باہمی طے شدہ تاریخ پر اسرائیل جائیں گے۔ یہ پہلی متبہ ہوگا کہ کوئی ہندوستانی وزیر اعظم اسرائیل کا دورہ کرے گا۔ اداریہ میں کہا گیا کہ ایسے دورہ کی اہمیت یہ ہوگی کہ دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ قریبی حکمت عملی تعلقات پر سرکاری مہر لگ جائے گی ۔ اس وقت کے نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی نے سال2000میں اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔ ہندوستان نے1992میں اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات قائم کئے تھے ۔ سی پی آئی ایم ن اس بات کی نشاندہی کی کہ بنجامن نتن یاہو کی موجودہ اسرائیلی حکومت پر دائیں بازو اور یہودی انتہا پسند جماعتوں کا غلبہ ہے ۔ مودی ایک ایسے وقت اسرائیل کا دورہ کررہے ہیں جب کہ حکومت فلسطینی قیادت کے ساتھ تصفیہ کے کسی بھی امکان کو ختم کرنے جارحانہ پیش رفت کررہی ہے ۔ فلسطینی عوام کے کاز کے لئے ہندوستان کے دیرینہ موقف کو رسمی طور پر برقرار رکھتے ہوئے مودی حکومت اب اس موقف کی اہمیت کو گھٹانے کھلے عام کام کررہی ہے ۔ ہند۔ اسرائیل تعلقات کو ایک نئی بلندی پر لانے کی پہل کی جاچکی ہے ۔ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی ہندوستان کو مکمل طور پر امریکہ کی جغرافیائی و سیاسی حکمت عملی کے مطابق بنانے کی ہے ۔

Modi's Israel visit amounts to abandoning Palestine: CPI-M

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں