نامور وکیل محمود پراچہ ساؤتھ ایشین مائناریٹی لائرز اسوسی ایشن کے صدر منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-05

نامور وکیل محمود پراچہ ساؤتھ ایشین مائناریٹی لائرز اسوسی ایشن کے صدر منتخب

Mehmood Pracha elected SAMLA president
نئی دہلی
ایجنسیاں
جنوبی ایشیا کے اقلیتی وکلاء کی معروف تنظیم ساؤتھ ایشین مائنا ریٹی لائرزاسوسی ایشن( ساملا) نے نامور وکیل اور سماجی کار کن جناب محمود پراچہ کو اپنا نیا صدر منتخب کیا ہے۔ ان کا یہ انتخاب ساملا کی سنیچر کو منعقدہ جنرل اسمبلی میں عمل میں آیا ۔ جن کی میعاد صدارت پانچ سال کے لئے ہوگی۔ اقلیتی وکلا کی اس تنظیم کا قیام2008میں عمل میں آیا جو جنوبی ایشیا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے سرگرم عمل ہے ۔ ساملا کا یہ قوی احساس اور موقف ہے کہ خطہ میں پائیدار امن اور خوشحالی کے لئے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ضروری ہے ۔ میٹنگ کی تفصیلات سے توشناس کراتے ہوئے ساملا کے سیکریٹری جنرل فیروز خان غازی نے کہا کہ محمود پراچہ ساملا کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لئے اپنی ٹیم تشکیل دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ساملہ اس بنیادی نظریہ کے مطابق کام کرتی ہے کہ جنوب ایشیا کے ملکوں میں ایک ملک میں اکثریت دوسرے ملک میں اقلیت کا درجہ رکھتی ہے اور یہ چیز ایسی ہے جو ان ملکوں کے عوام اور حکومتوں کے درمیان تعلقات اور رشتوں کو مزید استوار کرنے کی راہ میں بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہے ۔ اس میٹنگ میں فیروز غازی کے علاوہ شرکت کرنے والے دیگر نمایاں ارکان میں ناصر عزیز، منصور علی ، فرخ خان اور سالار ایم خان شامل تھے ۔ اپنے انتخاب کے بعد محمود پراچہ نے کہا کہ وہ ساملا کے پیغام کو پورے خطہ میں عام کرنے کی کوششیں کریں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جنوبی ایشیا کے ممالک ایک دوسرے سے کئی بنیادوں پر باہم مربوط ہیں ۔ نہ صرف ان کی سرحدین ایک دوسرے سے ملتی ہیں بلکہ ان کے درمیان تہذیبی ، تاریخی اور مذہبی رشتے پائے جاتے ہیں ۔ پراچہ نے کہا ہم ان مشترکہ اقدار کے ذریعہ خطہ میں امن ، انصاف اور خوشحالی کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے ۔

Mehmood Pracha elected SAMLA president

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں