ممتا بنرجی کے قریبی ساتھی کے خلاف سی بی آئی کی جانب سے مقدمہ درج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-13

ممتا بنرجی کے قریبی ساتھی کے خلاف سی بی آئی کی جانب سے مقدمہ درج

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سی بی آئی نے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کے قریبی سمجھے جانے والے شیبا جی پانجہ اور ان کے دو ساتھیوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ الزام ہے کہ پانجہ کی کمپنی نے آئی ڈی بی آئی بینک کو تقریبا180کروڑ روپے کا دھوکہ دیا ۔ پانجہ کستورائے اور ونے بافنا کے خلاف بینک کی شکایت پر یہ کارروائی کی گئی ۔ یہ تینوں آر پی انفوسسٹم لمٹیڈ کے ڈائرکٹرس ہیں۔ سی بی آئی کے عہدیدار آر کے گوڑ نے بتایا کہ الزام ہے کہ ملزمین نے جعلی اسٹاک بیان کے ذریعہ آئی ڈی بی آئی بینک کولکتہ سے قرض حاصل کیا اور بینک کو دھوکہ دیا جس کی وجہ سے بینک کو180.44کروڑ روپے کا خسارہ ہوا ۔ ایجنسی نے آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت دھوکہ دہی، مجرمانہ سازش جیسے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ رے نے کہا کہ آئی ڈی بی آئی کی شکایت بے بنیاد ہے ۔

CBI books businessman 'close to Mamata' Banerjee for fraud

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں