للت مودی تنازعہ - امیت شاہ کی وزیر اعظم اور آر ایس ایس قیادت سے مشاورت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-20

للت مودی تنازعہ - امیت شاہ کی وزیر اعظم اور آر ایس ایس قیادت سے مشاورت

نئی دہلی
یو این آئی ، پی ٹی آئی
آئی پی ایل کے سابق صدر نشین للت مودی کی مدد کے تنازعہ میں ملوث مرکزی وزیر خارجہ اور چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے کے معاملہ میں آج بی جے پی صدر امیت شاہ نے وزی راعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ ہندوستان سے فرار مودی پر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے بد عنوانی کے معاملہ درج کئے ہیں ۔ مودی کو ان کی اہلیہ کے علاج کے لئے پرتگال جانے میں مدد کے معاملہ میں وزیر خارجہ سشما سوراج اور چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے کے استعفیٰ کا مطالبہ پر اپوزیشن پارٹیاں بضد ہیں اور وہ بی جے پر مسلسل تنقیدیں کررہی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ کسانوں کے ایک وفد کے ساتھ وزیر اعظم کی رہائش گاہ جانے والے امیت شاہ وہیں ٹھہر گئے اور للت مودی کے معاملہ پر وزیر اعظم سے تفصیلی بات چیت کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ امیت شاہ اس مسئلہ پر آر ایس ایس قیادت کے ساتھ بھی رابطہ میں ہے۔ اگرچہ بی جے پی قیادت وسندرا راجے اور سشما سوراج کی تائید میں سامنے آئی ہیں ۔ دریں اثناء وسندرا راجے نے اپنا دورہ پنجاب منسوخ کردیا ہے جہاں وہ آنند پور صاحب کے350سالہ تقریبات میں شرکت کرنے والی تھیں یہاں ان کی ملاقات وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور بی جے پی صدر شاہ سے ہونے والی تھی۔ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق وزیر اعظم علیحدہ علیحدہ مختلف قائدین سے ملاقاتیں کررہے ہیں ۔ مودی نے اس سلسلہ میں وزیر داخلہ سے بھی اس معاملے میں ملاقات کرنے والے ہیں ۔ پارٹی نے للت مودی کی مدد کے معاملے میں محترمہ راجے کا بچاؤ اب تک نہیں کیا ہے نہ ہی ان کے حق میں اب تک کسی طرح کا بیان ہی سامنے آیاہے۔ محترمہ راجے کے بیٹے کا للت مودی کے ساتھ کاروباری رشتے ہونے کی بھی خبریں آرہی ہیں ۔ دوسری جانب پارٹی اعلیٰ قیادت اور آر ایسایس حکومت کے ساتھ ہے ۔ یہ سارا معاملہ ٹائمس آف لندن نے اٹھایا تھا ۔ اخبار نے مرکزی وزیر خارجہ کے اس خط کو پیش کیا تھا جس میں انہوں نے برطانوی حکام کو ویزا جاری کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس معاملے کے بعد محترمہ سوراج نے کہا کہ انہوں نے سابق آئی پی ایل کمشنر کی مدد انسانی بنیاد پر کی تھی دوسری طرف محترمہ سوراج نے آج اس معاملے میں کچھ بھی بولنے سے انکار کردیا ہے ۔ اپوزیشن پارٹیاں ان دونوں کے استعفیٰ پر اصرار کررہی ہیں اور وہ حکومت پر اس کے لئے دباؤ بنا رہی ہیں ۔

Damage control: Amit Shah meets PM Modi amid Lalit Modi scandal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں