سشما سوراج اور وسندرا راجے فوری استعفیٰ دیں - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-20

سشما سوراج اور وسندرا راجے فوری استعفیٰ دیں - کانگریس

نئی دہلی
یو این آئی
کانگریس نے آج آئی پی ایل اسکام میں مطلوب للت مودی سے وابستہ سوالوں پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ فی الحال للت آسن میں ہیں اور امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی یوگ دیوس کے بعد وہ اس بارے میں پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دیں گے ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر جے رام رامیش نے یہاں پارٹی کی معمول بریفنگ کے دوران چیلنج بھرے لہجے میں کہا کہ للت مودی معاملہ میں اگر وزیر خارجہ سشما سوراج اور راجستھان کی چیف منسٹر وسندھرا راجے استعفیٰ نہیں دیتیں تو پارلیمنٹ کا آئندہ اجلاس چلانا مشکل ہوجائے گا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ مانسون ہی نہیں موسم سرما اور اس کے بعد کے سیشنوں میں بھی چھایا رہ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ للت مودی آسن میں ہیں۔ وہ نہ سوال سن رہے ہیں اور نہی ہی جواب دے پارہے ہیں ۔ اس آسن کو واضح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس آیوگ آسن کے دوران آدمی کی آنکھ، کان ناک اور منہ بند ہوجاتے ہیں اور یوگی نہ کچھ سن پاتا ہے اور نہ کچھ بول پاتا ہے۔

پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب سینکڑوں کانگریس کارکنوں نے آج پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی کی سالگرہ دھوم دھام کے ساتھ منائی جو آج45برس کے ہوگئے ۔ انہوں نے اس موقع پر یہاں ان کی قیامگاہ کے روبرو آتشبازی کیا ور پھول نچھار کئے ۔ راہول کی والدہ و صدر کانگریس سونیا گاندھی ان کی12تغلق قیامگاہ پہنچیں جہاں جگدیش شرما کی زیر قیادت کارکنوں کی کثیر تعداد جمع تھی جو کیک کاٹتے ہوئے اور راہول کی قیادت کے ستائشی نغمے گاتے ہوئے جشن منارہے تھے ۔ پارٹی کے خاتون کارکنوں کی کثیر تعداد بھی ان کی قیامگاہ کے باہر جمع تھی ۔ بعد ازاں راہول کانگریس کے ہیڈ کوارٹر پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کی اور مٹھائیوں کا تبادلہ کیا۔ وہ سفید کرتہ زیب تن کئے ہوئے تھے ۔ کانگریس سیوا دل کے کارکنوں کی کثیر تعداد راہول کو مبارکباد پیش کرنے پہنچی تھی ۔ پارٹی کارکنوں نے ان کی عمر کے مطابق45کیلو وزنی کیک کا انتظام کیا تھا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ راہول گاندھی کئی برسوںبعد اپنی سالگرہ کے موقع پر قومی دارالحکومت میں ہیں ۔ اسی لئے اس مرتبہ بڑے پیمانے پر جشن کی منصوبہ بندی کی گئی۔گزشتہ چند سال سے راہول اپنی سالگرہ کے موقع پر دہلی میں نہیں رہتے تھے بلکہ بیرونی ممالک کے سفر پر رہا کرتے تھے ۔ یہ جشن ان قیاس آرائیوں کے درمیان منایا گیا کہ راہول عظیم تر رول نبھا سکتے ہیں ۔ اور اپنی ماں کے بجائے خود صدر بن سکتے ہیں ۔ تعطیلات سے واپسی کے بعد راہول باقاعدگی سے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کررہے ہیں اور ماضی کے مقابل میڈیا سے زیادہ تبادلہ خیال کررہے ہیں ۔

Lalit Modi row: Rajasthan Congress demands resignation of Sushma Swaraj, Vasundhara Raje

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں