کویت خودکش دھماکہ کے حملہ آور کی سعودی شہری کی حیثیت سے شناخت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-29

کویت خودکش دھماکہ کے حملہ آور کی سعودی شہری کی حیثیت سے شناخت

کویت سٹی
رائٹر
کویت نے جمعہ کو شیعہ مسجد پر خود کش دھماکہ کرنے والے بمبار کی سعودی شہری کی حیثیت سے شناخت کی ہے اور کہا کہ اس گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو بمبار کو مسجد تک لایا تھا ۔ وزارت داخلہ نے بمبار کا نام فہس سلیمان عبدالمحسن القبا بتایا اور کہا کہ وہ کویت اور ایر پورٹ پر جمعہ کی صبح بزریعہ طیارہ پہنچا جس کے چند گھنٹے بعد ہی مسجد امام الصادق میں دھماکہ کیا۔ عسکری گروپ اسلامی ریاست نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جہاں دھماکہ کے وقت تقریبا دو ہزار شیعہ عبادت میں مصروف تھے کویت میں ہوئے اس حملہ کے بعد ملک مین سلامتی کا سوال اٹھ کھڑا ہوا ہے جب کہ اسلامی ریاست اپنے حملوں میں شدت پیدا کرتی نظر آرہی ہے ۔ عراق اور شام میں اپنے مضبوط گڑھ کو توسیع دینے کی خواہاں اسلامی ریاست کا کہنا ہے کہ اس کا ترجیحی نشانہ عرب خطہ اور بالخصوص سعودی عرب ہے جہاں سے وہ شیعہ مسلمانوں کو خارج کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ جاپانی ساخت کی کارکا ڈرائیور غیر قانونی مقیم ہے اور اس کا نام عبدالرحمن صباح عیدن ہے ۔ وزارت داخلہ نے قبل ازیں گاڑی کے مالک کی گرفتاری کی اطلاع دی بعد ازا ں بیان میں کہا کہ26سالہ عیدن الرقہ رہائشی علاقہ کے ایک مکان میں روپوش تھا ۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ مالک مکان تشدد پسند نظریات کا حامی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ مالک مکان کو بھی جو کویتی شہری ہے گرفتار کرلیا گیا ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ واضح طور پر شیعہ۔ سنی مسلکی دشمنی کو بڑھاوا دینے کے لئے کیا گیا۔ کویت میں شیعوں کی آبادی15تا20فیصد کے درمیان ہے ۔ بم دھماکے پر کویتی شہریوں میں برہمی پائی جاتی ہے جس کا اظہار سوشل میڈیا پر دیکھا جارہا ہے ۔اسما اسیری نامی خاتون نے ٹوئٹ پر کہا کہ آئی ایس آئی ایس کو عطیہ دینے والے افراد اس کو ذمہ دا ر ہیں کیونکہ وہ کویت کو جلا دینا چاہتے ہیں۔ اس دوران میر کویت الشیخ صباح الاحمد جابر الصباح نے الصوابر کالونی کی مسجد الامام صادق میں دہشت گرد دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعزیت کے لئے آنے والے عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں ۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے کویتی حکومت اور عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دھماکہ میں زخمیوں کی جلد صھت یابی کے لئے دعا بھی کی ۔ کویت کے مختلف شہروں میں جمعہ کے خود کش حملے میں شہید ہونے والوں کی آخری رسومات سخت سیکوریتی میں ادا کی گئی ۔ قبرستان پر کویتی وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹر تدفین کے وقت پرواز کرتے رہے ۔ قبرستان کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ اور دیگر اقدامات کے ذریعہ سیکوریٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا تھا۔ دھماکے میں ملوث ہونے کے شبہ میں18دیگر افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

Kuwait government says mosque suicide bomber was Saudi national

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں