یو این آئی
پوری دنیا کے مسلمانوں کی عقیدت کے مقدس مرکز خانہ کعبہ پر چڑھایاجانے والا سیاہ رنگ کا سونے کے تارے سے لکھی گئی عبارت والا غلاف مکہ شہر میں واقع کسوہ فیکٹری میں تیار کیاجاتا ہے ۔ کعبۃ اللہ کے غلاف کے لئے تیار کئے جانے والے کپڑے کے تانے بانے میں آیات قرآنی لکھی جاتی ہین ۔ اس کے بعد اس عبارت پر سنہرے دھاگے کی پرت چڑھائی جاتی ہے اور پھر آخری مرحلے میں سونے کے تار سے اس عبارت پر لکھ کرغلاف کو شاندار طریقے پر انتہائی پرکشش انداز میں تیار کیاجاتا ہے ۔ فیکٹری میں غلاف کی خوب صورتی اور باریکیوں کا پورا خیال رکھاجاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پورے سال میں صرف ایک غلاف تیار ہوتا ہے ۔خانہ کعبہ کو سال میں دوبار رمضان شروع ہونے سے قبل اور حج کے موقع پر غسل دلایاجاتا ہے ، جس کی تقریب میں دنیا کی تمام اہم مسلم شخصیات کو مدعو کیاجاتا ہے ۔9ذی الحجہ کو خانہ کعبہ کو غسل دے کر اس وقت اس کا غلاف تبدیل کیاجاتا ہے ۔ جب تمام عازمین حج منی میں قیام پذیر ہوتے ہیں ۔ کعبۃ اللہ کو غسل دلانے اور اس کا غلاف تبدیل کرنے میں خادم الحرمین الشریفین کا اہم رول ہوتا ہے ۔
Kiswa embroidery a Makkah factory secret
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں