راشٹرپتی بھون میں عصری سیوریج پلانٹ کا صدر جمہوریہ نے افتتاح کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-10

راشٹرپتی بھون میں عصری سیوریج پلانٹ کا صدر جمہوریہ نے افتتاح کیا

نئی دہلی
یو این آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے راشٹرپتی بھون کے احاطے میں جدید ترین سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کیا۔ تقریب میں دلی کے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ ، وزیر اعلیٰ اروند کجریوال اور صدر جمہوریہ کی سکریٹری اومیتا پال نے بھی شرکت کی۔ 17/فروری 2014 کو اس سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا اور اسکی تعمیر ایک سال تین مہینے کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوئی ہے۔
راشٹرپتی بھون کے احاطے میں 190.5 ایکڑ رقبہ زمین پر پھولوں کی کیاریاں ، ہریالی اور درخت ہیں جس میں مشہور زمانہ مغل گارڈن بھی شامل ہے تاہم باغبانی کے لیے یہاں پانی کی شدید قلت ہے جس سے خاص طور پر موسم گرما میں ہریالی کو نقصان پہنچتا ہے جس کے نتیجے میں پھولوں کی بعض نادر ترین اقسام ضائع ہو جاتی ہیں۔ اس جدید ترین ایس ٹی پی میں سیویج اور نارتھ ساؤتھ ایونیو نیٹ ورک سسٹم کے اضافی سیویج کا ٹریٹمنٹ کیا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والے پانی کو راشٹرپتی بھون میں باغبانی کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

Rashtrapati Bhavan gets its own sewage treatment plant

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں