دہلی میں کچرے کے ڈھیر پر سیاست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-14

دہلی میں کچرے کے ڈھیر پر سیاست

نئی دہلی
یو این آئی
دہلی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ13دن سے جمع کچرے کے انبار کی صفائی اور اس کام کا سہرا اپنے سر لینے کے لئے آج سیاسی جماعتوں میں مسابقت دیکھی گئی ۔ عام آدمی پارٹی اپوزیشن بی جے پی اور کانگریس نے اس معاملہ میں ایک دوسرے سے آگے نکل جانے کی کوشش کی۔ واضح رہے کہ دہلی میں2جون سے صفائی کرمچاری تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے مسئلہ پر ہڑتال کررہے تھے جس کے نتیجہ میں قومی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے تھے ۔ دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیااور عام آدمی پارٹی قائدین آشوتوش سنجے سنگھ ، آشیش کھیتان اور ایس کے بگا نے پارٹی والینٹیرس کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں جھاڑو دی اور صفائی کی۔ کھیتان نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے سوال کیا کہ یہ صورتحال کس نے پیدا کی تھی جس کا گزشتہ13دن کے دوران دہلی کو سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی اسی وقت صاف ستھری ہوگی جب میونسپل کارپوریشن بد عنوانیوں سے پاک ہوجائے گا۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ کچرے پر سیاست کرنے کے بجائے کانگریسکے نائب صدر راہول گاندھی ، چیف منسٹر اروند کجریوال اور تمام بلدی کارپوریشنس کے میئروں کو وزیر اعظم سے رجوع ہونا اور ایم سی ڈی مسئلہ کے بارے میں بات چیت کرنی چاہئے۔ بی جے پی ریاستی یونٹ کے صدرستیش اپادھیائے نے کئی پارٹیکارکنوں کے ساتھ کچر ے کی صفائی میں حصہ لیا ۔ اسی دوران کانگریس کے ترجمان شکیل احمد نے بھی سہرا اپنے سر باندھنے کی کوشش کی اور کہا کہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے حرکت میں آنے اور صفائی کرمچاریوں کے ساتھ دھرنا دینے کے بعد ہی بی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے اقدامات کیے ۔ واضح رہے کہ دہلی کے لیفٹننٹ جنرل نجیب جنگ کی جانب سے تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے493کروڑ روپے جاری کیے جانے کے بعدکل صفائی کرم چاریوں نے اپنی ہڑتال ختم کردی ۔ دہلی ہائیکورٹ نے کل حکومت دہلی کو ہدایت دی تھی کہ ایم سی ڈی ورکرسکی تنخواہیں15جون تک ادا کردی جائیں۔ علیحدہ اطلاع کے مطابق کئی صفائی کرمچاریوں نے آج راہول گاندھی سے ملاقات کی تاکہ ان کی تائید کے لئے شکریہ اد ا کرسکیں۔ تنخواہوںکی عدم ادائیگی پر15ہزارصفائی کرمچاریوں کی12روزہ ہڑتال ختم ہونے کے ایک دن بعد کانگریس نے آج دعویٰ کیا کہ احتجاجی ورکرس سے راہول گاندھی کی ملاقات کے سبب یہ معاملہ حل ہوسکا ہے ۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری و پارٹی ترجمان شکیل احمد نے کہا کہ راہول جینے کل احتجاجی صفائی کرمچاریون سے ملاقات کی تھی اس کے بعد دہلی کی حکومت نے ان کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے کچھ فنڈس جاری کئے اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کی ہڑتال ختم ہوگئی ۔ جب وہ ہڑتال پر تھے تو عام آدمی پارٹی یا بی جے پی کا کوئی قائد ان سے ملنے نہیں گیا۔ اب جب کہ ہڑتال ختم ہوچکی ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی پارٹی اور عام آدمی پارٹی کچر کی صفائی کے نام پر تصویر کشی کرانے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی اور مودی جی کی پارٹی نے کبھی تصویر کشی کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے صفائی کرمچاریوں کے ایک گروپ نے کانگریس کے نائب صدر سے یہاں ان کی قیامگاہ پہنچ کر ملا قات کی تاکہ ان سے اظہار تشکر کرسکیں اور دیگر مسائل اٹھا سکیں۔

Garbage politics: BJP, AAP, Congress risk making Delhi the world's laughing stock

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں