جے ڈی یو رکن اسمبلی کو جیل بھیج دیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-26

جے ڈی یو رکن اسمبلی کو جیل بھیج دیا گیا

پٹنہ
پی ٹی آئی
ایک مقامی عدالت نے اثر و رسوخ کے حامل جے ڈی یو رکن اسمبلی اننت سنگھ کو اغوا کیس کے سلسلے میں14دنوں کی عدالتی تحویل میں دے دیا۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ( اے سی جے ایم) دانا پور تربھون ناتھ نے کل رات دیر گئے سنگھ کو گزشتہ سال دیہی پٹنہ میں بہٹا کے ایک کیس کے سلسلے میں چودہ دنوں کی عدالتی تحویل میں دیا۔ پٹنہ ضلع میں موکا ما حلقہ کے رکن اسمبلی سنگھ کو سخت پولیس سیکوریٹی کے درمیان قریب قریب آدھی رات کو بیرورجیل لے جانے کے دوران ان کے حامیوں نے بڑھ اورموکاما اسٹیشنوں پر کچھ ٹرینیں روک دیں اور بڑھ کے کئی علاقوں میں سڑکیں بلاک کردیں۔ اننت سنگھ کو دیہی پٹنہ کے بہٹا میں نومبر2014میں ایک بلڈر کے اغوا کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس وکاش ویبھو نے یہ بات کہی ۔ تاہم کل ان کی سرکاری قیامگاہ پر کئی گھنٹوں کی تلاشی کے دوران پولیس ٹیم کو17جون کے چار نوجوانوں کے ایک اور اغوا کیس کے سلسلے میں ثبوت ہاتھ لگے ۔ چار مغویہ نوجوانوں میں سے ایک کا بعد ازاں قتل کردیا گیا ۔ سنگھ کے حامیوں کی جانب سے احتجاج کے تعلق سے پٹنہ ایس ایس پی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ پولیس نے امن و امان کی برقراری کے لئے علاقہ میں بڑے پیمانے پر پولیس تعینات کی ہے۔ چیف پبلک ریلیشنز آفیسر( سی پی آر او) ایس سی آر اروند کمار راجک نے کہا کہ موکاما اسٹیشن پر صبح6:30بجے سے مظاہرین کی جانب سے لال قلعہ ایکسپریس اور سیمانچل ایکسپریس کو روک دئیے جانے سے متعلق انہیں اطلاع ملی۔ سی آر پی او نے کہا کہ حالات سے نمٹنے آر پی ایف اور گورنمنٹ ریلوے پولیس کوتعینات کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے مزید کہا کہ سنگھ کی سرکاری قیامگاہ پر تلاشی کے دوران خون میں لت پت کپڑوں کے علاقہ انساس رائفل کی چھ میگزینس بھی برامد کی گئی ۔ کپڑوں کو ڈی این اے جانچ کے لئے بھیجا جائے گا۔ کل کی تلاشی کی بنیاد پر سچی والیہ پولیس اسٹیشن میں اسلحہ ایکٹ کا ایک کیس درج کرلیا گیا۔

Bihar police arrest JD(U) MLA Anant Singh in murder case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں