رام مندر مسئلہ پر مودی اپنے من کی با ت کہیں - شیو سینا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-06

رام مندر مسئلہ پر مودی اپنے من کی با ت کہیں - شیو سینا

ممبئی
پی ٹی آئی
شیو سینا نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایودھیا میں رام مندر کے مسئلہ پر اپنے من کی بات کا انکشاف کریں اور اس میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ ونئے کٹیہار کے اس پس منظر میں تبصرہ کو بم قرار دیا جو مستقبل میں پھٹ سکتا ہے ۔ رکن راجیہ سبھا ونئے کٹیار نے جو1990میں ایودھیا تحریک کا چہرہ رہے ہیں چہار شنبہ کو کہا تھا کہ مودی حکومت کو یہ مسئلہ قانون سازی یا بات چیت کے ذریعہ حل کرنا چاہئے اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کا انتظارنہیں کرنا چاہئے۔ شیو سینا نے اپنے ترجمان سامنا میں لکھے گئے اداریہ میں کہا بی جے پی کے ہندو توا کے چاہنے والوں میں اس وقت سے بے چینی پائی جارہی ہے جب بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے ایودھیا میں رام مندر پر ٹال مٹول شروع کیا ۔ وہ نہیں جانتے کہ کس طرح ملک کے عوام کا اس وقت سامنا کرپائیں گے۔ ونئے کٹیار کے تبصروں سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے کھلے طور پر امیت شاہ کے تبصروں کو چیلنج کیا ہے۔ حال ہی میں نئی دہلی میں صحافیوں سے بات کتے ہوئے امیت شاہ نے کہا تھا کہ پارٹی کو اپنے کلیدی نظریاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے لوک سبھا میں370نشستوں کی ضرورت ہے ۔ سینا نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران مسلمانوں کو ووٹ بینک کی سیاست کھیلنے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے اسی طرح رام مندرکا مسئلہ بھی ہندوؤں کو خوش کرنے کے لئے اٹھایاجاتا ہے ۔ جب انتخابات ہوجاتے ہیں تو ان تمام مسائل کو پس پشت ڈال دیاجاتا ہے ۔ یہ وقت ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس مسئلہ پر اپنی من کی بات ملک کے عوام کے سامنے رکھیں۔ اداریہ میں کہا گیا ہے کہ کٹیار کے تبصرے ان کی برہمی کا نتیجہ ہے کیونکہ وہ ایودھیا تحریک کے ایک اہم کھلاڑی رہے ہیں ۔ سینا نے کہا کہ ونئے کٹیار ہندو توا کے ایک سینئر لیڈر ہیں اور رام مندر کا مسئلہ کروڑہا ہندوؤں کے جذبات سے تعلق رکھتا ہے ۔

It is Time PM Modi Tells His 'Mann Ki Baat' on Ram Temple Issue: Shiv Sena

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں