ملک میں وافر مقدار میں غذائی اجناس موجود - وزیر خزانہ ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-05

ملک میں وافر مقدار میں غذائی اجناس موجود - وزیر خزانہ ارون جیٹلی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کمزور مانسون کی پیش قیاسیوں کے اندیشہ کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ افراط زر کی بنیاد پر یا کسی قسم کے پریشان کن صورتحال کو مبالغہ آمیز قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی آخری48گھنٹوں میں تبدیل ہوئی ہے ۔ اس طرح کے تجزیے حد سے زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کئے جارہے ہیں اور اس بارے میں وزارت فینانس کو اپنا بیان دینے کی ضرورت پڑ رہی ہے ۔ انہوں نے گزشتہ3دن کے دوران اسٹاک مارکٹ کے گرجانے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی رجحان نہیں ہے ۔ وزیر فینانس نے کہا کہ محصولبالخصوص بالراست محصول کو جمع کرنا ایک اہم اشارہ ہے جو متاثر کن بڑھاوے کو ظاہر کرتا ہے ۔ جیٹلی نے غذائی اجناس کی پیداوار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پیش قیاسی سے غذائی اجناس کی پیداوار پر بہت زیادہ اثر نہیں پڑے گا ۔ پیش قیاسی کی گئی ہے کہ شمالی مغربی علاقہ میں معمول سے کم بارش ہوگی جب کہ یہ علاقہ بہترین سیراب ہے۔ پیش قیاسی میں کہا گیا تھا کہ ملک کے دیگر علاقوں میں بارش معمول کے مطابق ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غذائی اجناس کی وافر ذخیرہ موجود ہے جو سے کسی بھی اتفاقی کمی سے نمٹا جاسکتا ہے ۔ اس قسم کے خیالات جو ہم دیکھ رہے ہیں، اور تجزیات جو ہم پڑھ رہے ہیں ، وہ کسی طرح سے گمراہ کن ہیں ۔ جس کے ہندوستانی معیشت پر اثر ات پڑیں گے ۔ مرکزی وزیر فینانس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان جغرافیائی تقسیم ہے جو مانسون کی تقسیم اور بارش کے اوقات پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ(آئی ایم ڈی) نے منگل کو پیش قیاسی کی ہے کہ اس مرتبہ بارش طویل مدتی اوسط کے طور پر88فیصد ہوگی ۔ اور ریزروبینک آف انڈیا نے تجویز پیش کی ہے کہ اگر کم مانسنون ہوگا تو کا قیمتوں پر اثر ہونے کے اندیشے کے تحت حکومت اس کا اثر غریب عوام پر پڑنے سے روکنے کے لئے اسے امدادی منصوبہ کے ذریعہ نمٹے گی ۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج ( بی ایس ای) کے حساس اشاریہ قحط کے اندیشہ کے تحت گزشتہ3برسوں کے دوران1,035,57نشانات نیچے گر گیا تھا۔

Finance Minister Arun Jaitley dismisses drought fears on weak monsoon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں