ہندوستانی ہائی کمشنر متعینہ نیوزی لینڈ کی باز طلبی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-28

ہندوستانی ہائی کمشنر متعینہ نیوزی لینڈ کی باز طلبی

ملبورن، نئی دہلی
پی ٹی آئی
نیوزی لینڈ میں متعینہ ہندوستانی ہائی کمشنر روی تھاپر کو نئی دہلی واپس بھیج دیا گیا ۔ ان پر اپنی بیوی کے ساتھ اپنے ملازم کو زدو کوب کرنے کا الزام ہے اور اس معاملے کی جامع تحقیقات کی جارہی ہے ۔ وزارت خارجہ نے آج یہ بات کہی ۔ یہ کارروائی اس ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی جسے وزارت نے الزامات کی تحقیقات کرنے گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ روانہ کیا تھا ۔ مظلوم شخص جو باورچی بتایا جاتا ہے، ایک رات سفیر کی قیامگاہ سے ویلنگٹن پیدل چل کر آیا جہاں ایک شخص نے اسے شدید تناؤ کی حالت میں پایا، پھر اسے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور بعد ازاں اس نے ولنگٹن کے رین بسیرے میں کئی راتیں گزاریں۔ اس نے الزام عائد کیا کہ اسے غلام بنا کر رکھا گیا اور ہائی کمشنر کی بیوی شرمیلا اسے مارتی تھی ۔ نیوزی لینڈ کی میڈیا اطلاعات مین یہ بات کہی گئی ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ یہ معاملہ سب سے پہلے10مئی کو وزارت کے علم میں اس وقت آیا جب ہائی کمیشن کے سروسیس اسٹاف کا ایک رکن گمشدہ پایا گیا ۔ ترجمان نے کہاکہ اگرچیکہ سرویس اسٹاف رکن کی جانب سے کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا تاہم وزارت اس معاملے کی مزید تحقیقات کرے گی ۔ ہائی کمشنر کو واپس ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا ہے ۔ سوروپ نے کہا کہ ہائی کمیشن نے نیوزی لینڈ پولیس اور دفتر خارجہ کو فوری اطلاع دے دی تھی اور حکام نے اس کے برعکس کہا کہ اسٹاف رکن11مئی کو خودپولیس اسٹیشن میں حاضر ہوا اور کچھ الزمات عائد کئے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ایسے تمام معاملات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتی ہے اور حقائق کا پتہ چلانے اور آزادانہ جانچ کرنے کے لئے ایک ٹیم ہیڈ کوارٹر س سے نیوزی لینڈ کو روانہ کردی گئی ہے ۔ سوروپ نے کہا کہ ٹیم اس معاملے کی یکسوئی کے لئے نیوزی لینڈ کے حکام کے ساتھ کام کررہی ہے ۔ ٹیم نے ملازم کی واپسی کو بھی سہل بنایا جو ہندوستان لوٹنے کا خواہاں تھا۔

India recalls New Zealand envoy after his wife is accused of assaulting help

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں