G-7 قائدین کا 7 جون سے چوٹی اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-06

G-7 قائدین کا 7 جون سے چوٹی اجلاس

واشنگٹن
پی ٹی آئی
جرمنی میں آئندہ ہونے والے G-7 چوٹی اجلاس میں ماحول میں تبدیل بشمول ہندوستان اور چین کا رول عالمی معیشت اور کائنٹرزٹیررزم حکمت عملی ایسے چند کلیدی موضوعات رہیں گے جن پر توجہ مبذول رہے گی ۔ سینئر امریکی عہدیدار نے یہ بات بتائی۔G-7 دنیا بھر کے 7چوٹی کے صنعتی ممالک کا گروپ ہے جن میں برطانیہ، کناڈا، فرانس، جرمنی جاپان اور امریکہ شامل ہیں ۔ روس جسے1998میں گروپ میں شامل کیا گیا تھا، گزشتہ سال اسے معطل کردیا گیا کیونکہ ماسکو نے کریمیا پر ضم کرلیا تھا ۔ جون8,7کوG-7کے چوٹی اجلاسمیں جو باوریہ میں ہوگا قاائدین روس کے بغیر حصہ لیں گے ۔ امریکی صدر بارک اوباما چوٹی اجلاس میں امریکی وفد کی نمائندگی کیں گے جب کہ ان کے قریبی معاون کے بموجب روس پر مزید تحدیدات کے لئے دباؤ ڈالیں گے کیونکہ اس نے مبینہ طور پر در اندازی کی ہے۔ ہم روس پر عائد کردہ تحدیدات کو برقرار رکھنے کی تائید کرتے ہیں تاکہ منسک معاہدہ پر مکمل عمل آوری کی جائے اور روسی جاحیت کے خلاف کام کیاجائے ۔ یہ بات ڈپٹی نیشنل سیکوریٹی آدوائزربن رہوڈس نے بتائی۔ G-7 کی میٹنگ کافی اہمیت کی حامل ہوں گی۔ جس میں دنیا کو ایک آواز میں اظہارخیال کرتے ہوئے دیکھاجائے گا۔ روس کے خلافعائد کردہ تحدیدات کی وہ تمام تائید کرے گی اور اس بات پر زو دیں گے کہ روس پر تحدیدات اس وقتتک برقرار رکھیں جائیں جب تک سفارتی حل پر عمل آوری نہیں کی جاتی۔G-7ممالک کے قائدین ایران کے ساتھ مجوزہ نیو کلیر معاہدہ پر غور کریں گے اور شام اور عراق میں آئی ایس آئی ایس کے خلاف اتحاد میں پیشرفت کے بارے میں توجہ مبذول کی جائے گی۔G-7قائدین ماحول کی تبدیلی کے بارے میں بھی خیال کریں گے اور ہم واضح طور پر صدر کے موسم کی تبدیلی سے متعلق ایجنڈہ پر کام کررہے ہیں جسے جاری کردیا گیا ہے۔ کلائمٹ ایکشن پلان کو دو سال قبل جاری کیا گیا تھا اور گھریلو طور پر ہم اس پر کام کررہے ہیں ۔ یہ بات کیرولین انکسسن ڈپٹی نیشنل سیکوریٹی اڈوائزر برائے بین الاقوامی معیشت نے بتائی۔ ہم چین اور ہندستان کی ابھرتی ہوئی معیشت پر بھی غور کرہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ ہمارے ہمراہکارمیابی کے ساتھ پیرس معاہدہ پر کام کریں گے G-7 اس مسئلہ کا ایک اہم سنگ میل ہے اور اس موقع پرG-7 ممالک مبادل راستوں کے بارے میں بھی اظہار خیال کریں گے ۔

The G7 Summit in Germany on 7-8 June 2015

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں