یوگا آر ایس ایس لیڈر کو یاد کرنے کا بہانہ - مسلم پرسنل لا بورڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-20

یوگا آر ایس ایس لیڈر کو یاد کرنے کا بہانہ - مسلم پرسنل لا بورڈ

نئی دہلی
یو این آئی
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ وہ یہ نہ بھولیں کہ جو چیزیں انسانوں کے لئے بنائی گء ہیں، ان کے سامنے جھکنا ، نمسکار کرنا ، بندگی کرنا یا ان سے کچھ مانگنا انسانوں کی توہین ہے ۔ پرسنل لاء بورڈ کے مرکزی جنرل سکریٹری مولانا محمد ولی رحمانی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ مسلمان جو کچھ کہیں یا کریں ، وہ بہت سوچ سمجھ کر اور ہر پہلو پر غور کرکے کہیں یاکریں ، وہ بہت سوچ سمجھ کر اور ہر پہلو پر غور کرکے کہیں اور تحقیق کرلیا کریں ، انہیں یاد رکھنا چاہئے وہ ایک ایسی ملک ہیں جس کے پاس توحید کا عقیدہ ہے جو انتہائی ٹھوس اور مضبوط علمی اور عقلی بنیادوں پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو یہ بھی یادرکھنا چاہئے کہ ہمارے ملک میں ایسے لوگ بھی ہیں جو ان سے اور ان کی نسلوں سے یہ عقیدہ چھین لینا چاہتے ہیں اور کسی نہ کسی ترکیب سے ان کو ا پنے مشرکانہ برہمنی رنگ میں رنگ لینا چاہتے ہیں ۔ اسی ترکیب کا ایک حصہ سوریہ نمشکار ، یوگا اور وندے مارترم ہیں جاکا تعلق برہمنی اور ویدک کلچر سے ہے اور ان چیزوں کا عقیدہ توحید سے ٹکراؤ ہے ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ عالمی سطح پر یوگا کا یہ پروگرام 21جون کو ایسے وقت منایاجارہا ہے جس دن آر ایس ایس کے لیڈر ہیگڈے وار کی برسی ہے۔ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ حکومت اور اس کی آڑ میں مختلف تنظیمیں اور شخصیات آئین کی صریح خلاف ورزی کررہی ہیں، اس لئے ہم ملک کے تمام انصاف پسند شہریوں ، تنظیموں اور جماعتوں کو آواز دیتے ہیں کہ وہ بھارت کے آئین کی حفاظت کے لئے ایک بھرپور اور متحدہ تحریک شریک کریں ۔

Muslim Personal Law Board terms Yoga day as RSS leader's anniversary

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں