نیپال میں بین الاقوامی عطیہ دہندہ کانفرنس - وزیر خارجہ سشما سوراج کی شرکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-25

نیپال میں بین الاقوامی عطیہ دہندہ کانفرنس - وزیر خارجہ سشما سوراج کی شرکت

کھٹمنڈو
پی ٹی آئی
وزیر خارجہ سشما سوراج انٹر نیشنل ڈونرس کانفرنس میں شرکت کے لئے نیپال کے دو روزہ دور پر آج یہاں پہنچیں ۔ وہ امکان ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ ملک کی تعمیر نو کے لئے ہندوستان کی جانب سے ایک بڑے مالیاتی پیاکیج کا اعلان کریں گی ۔ ایر پورٹ پر سشما سوراج کا استقبال نیپال میں متعینہ ہندوستانی سفیر رنجیت رائے اور سفارتخانہ کے دیگر اعلیٰ عہدیدار کریں گے ۔ نیپال کی تعمیر نو پر بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر نیپالی حکومت کے زیر اہتمام25اپریل کے ہولناک زلزلہ سے تباہ ہونے والے علاقوں کی دوبارہ تعمیر انجام دینے کے لئے حکومت نیپال فنڈس اکٹھا کرے گی جس میں تقریبا9000افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ نیپال کے وزیر اعظم سشیل کوئرالہ نے اس ماہ وزیر اعظم نریندر کو کانفرنس میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا تھا تاہم مودی نے اس کانفرنس میں شرکت کے لئے سوراج نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔ کل کھٹمنڈو میں منعقد شدنی کانفرنس میں توقع ہے کہ کم از کم 35ممالک شرکت کریں گے ۔ اس کانفرنس سے قبل کوئرالہ نے کہا کہ نیپال کیا کرنے کا اہل تھا اور اس کو کیا کرنے کی ضرورت تھی اس کے درمیان ایک بڑی خلیج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف نیپال کے وسائل ناقابل دید اور دباؤ ڈالنے والے چیالنجس سے نمٹنے کے لئے کافی نہیں ہیں اور بین الاقوامی برادری سے ملک کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے ۔ نیپال کے وزیر خارجہ مہندرا بہادر پ انڈے نے کہا کہ انفراسٹرکچر شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کی عاجلانہ ضرورت ہے ۔ تعمیر نو ادراک سے چند فوری اور طویل معیاری ترجیحات ہیں۔ ہم کو یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ منہدمہ عمارات کے ملبہ کو ایک ماحولیاتی دوست انداز میں ہٹایا جائے ۔ مابعد زلزلہ ایک رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ عطیہ دہندہ ممالک اور بین الاقوامی امدادی ایجنسیوں سے مالیاتی اور تکنیکی مدد کے لئے ملک کی ضرورت کی صراحت کرتے ہوئے کانکلیو میں رپورٹ پیش کریں گے۔

Sushma Swaraj among many others to attend International donor conference in Nepal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں