ہندوستان اور پاکستان نیوکلیر اسلحہ کے ذخیرہ میں اضافہ کر رہے ہیں - رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-22

ہندوستان اور پاکستان نیوکلیر اسلحہ کے ذخیرہ میں اضافہ کر رہے ہیں - رپورٹ

اسٹاکہوم
یو این آئی
ہندوستان اور پاکستان عالمی طاقتوںکے نیو کلیر اسلحہ کے ذخیرہ میں ایک گراوٹ کے باوجود اپنے نیو کلیر ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیتوں میں توسیع اورایک فیبوس میزائل ڈیلیوری سسٹم کے فروغ کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسٹاک ہوم انٹر نیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹکی جانب سے پیش کردہ سالانہ رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے۔ دنیا میں نیو کلیر ہتھیاروں کی مجموعی تعداد میں کمی کی جارہی ہے ۔ ابتدا میں یہ کارروائی اپنے نیو کلیر اسلحہ خانہ میں تخفیف کے لئے امریکہ اور روس نے جاری رکھی تھی ۔ رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے اور مزید کہا گیا ہے کہ ایک دہے کے ساتھ تقابل میں البیٹ کی رفتار سست ہوگئی ہے ۔ ہندوستان کے پاس وار ہیڈس کی تعداد90تا110ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جب کہ پاکستان کے پاس100تا120وار ہیڈس ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ۔43300نیو کلیر وار ہیڈس عالمی پیمانہ پر آپریشنل فورسس کی جانب سے تیار کئے گئے ہیں۔ جن میں سے1800ایسے ہتھیاروں کو ہائی آپریشنل الرٹ کی حالت میں رکھا گیا ہے ایس آئی پی آر آئی رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے۔2015کے آغاز پر9نیو کلیر اسلحہ سے لیس ممالک امریکہ، روس، برطانیہ ، فرانس، چین، ہندوستان ، پاکستان ، اسرائیل اور شمالی کوریا کے پاس تخمینا15850نیو کلیر ہتھیار ہیں۔ روس نے2014تا2015نیو کلیر اسٹاک کو8000سے گھٹا کر7500کردئیے تھے جب کہ امریکہ نے اسی معیاد میں اپنے نیو کلیر ہتھیاروں کی تعداد کو7300سے گھٹا کر7260کردیا ہے ۔ حالانکہ رو س اورا مریکہ کے وار ہیڈس کی تعداد میں گراوٹ آرہی ہے دونوں ممالک اپنے باقی نیو کلیر ڈیلیوری سسٹمس، وار ہیڈس اور پروڈکشن کے لئے جامع اور مہنگے طویل معیاری جدید کاری کے پروگرامس پر عمل کررہے ہیں ۔ دیگر نیو کلیر اسلحہ سے لیس ممالک کے نیو کلیر اسلحہ خانہ قابل لحاظ چھوٹے ہیں لیکن تمام نئے نیو کلیر ہتھیاروں کو ترقی دے رہے ہیں ، یا نیو کلیر ہتھیار نظاموں کو تعینات کررہے ہیں یا ایساے کرنے کے اپنے ارادہ کا اعلان کررہے ہیں ۔ رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے ۔

India, Pakistan expanding nuclear arsenal despite global trend in disarmament: Report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں