کسی کو زہر کھلانے کی اجازت نہیں دے گی حکومت - مرکزی وزیر مملکت ہنسراج آہیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-06

کسی کو زہر کھلانے کی اجازت نہیں دے گی حکومت - مرکزی وزیر مملکت ہنسراج آہیر

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی وزیر مملکت برائے کیمیائی کھاد ہنس راج آہیر نے فاسٹ فوڈ میگی میں صحت کے لئے ضرر رساں اجزا پائے جانے پر آج سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسی کو زہر کھلانے کی اجازت نہیں دے گی ۔ آہیر نے انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کے ایک پروگرام میں کہا کہ میگی کے نام پر لوگوں کو زہر کھلایاجارہا ہے ۔ جسے حکومت برداشت نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میگی معاملہ میں صارفین امور کی وزارت سختی سے کارروائی کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ اس معاملہ میں کمپنی نے بھی ایک قدم پیچھے کرلیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ نیسلے کمپنی نے اپنی تیار کردہ میگی کو فوراًبازارسے ہٹا لیا ہے ۔کئی ریاستوں میں میگی کے نمونوں میں مقررہ مقدار سے زیادہ سیسہ اورمونوسوڈیم گلاٹومیٹ( ایم ایس جی) پائے جانے پر اس کی فروخت پر پابندی لگادی گئی تھی۔ آہیر نے کہا کہ حکومت کو ملک چلانا ہے اس لئے وہ عوامی جذبات کی توہن نہیں کرے گی۔ انہوں نے بے بی فوڈ کی بھاری قیمت پر بھی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جنتا کو لوٹنے کی چھوٹ کسی کو بھی نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ کمپنیاں چاول اور گیہوں سے بے بی فوڈ تیار کرتی ہیں اور اسے400روپے کلو فروخت کیاجاتا ہے ۔

Government will not allow the “sale of poison” in India hansraj Ahir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں