حیدرآباد کا نظم و نسق اپنے تحت لینے گورنر کو چندرا بابو نائیڈو کا مشورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-28

حیدرآباد کا نظم و نسق اپنے تحت لینے گورنر کو چندرا بابو نائیڈو کا مشورہ

وجئے واڑہ
پی ٹی آئی
آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیدو نے ادعا کیا کہ آئندہ دس سال تک ان کی حکومت کا حیدرآباد پر حق حاصل ہے اور ملازمین کے حقوق کے تعلق سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ۔ تلگو دیشم کے سربراہ آندھرا کے وزرا ارکان پارلیمنٹ ، ایم ایل ایز ، ایم ایل سیز ، ضلع پریشد کے صدور، ضلع کے صدور اور پارٹی کے جنرل سکریٹریز سے خطاب کررہے تھے ۔ مسٹر نائیدو نے کہا کہ آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون کی دفعہ8کے مطابق گورنر حیدرآباد کے نظم و ضبط کے نگران کار ہیں ۔ اور انہوں نے گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری جائزہ حاصل کرلیں ۔ تقسیم ریاست کے بعد حیدرآباد ، تلنگانہ اور آندھرا پردیش کا مشترکہ صدر مقام ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ تنظیم جدید قانون کے مطابق آندھرا پردیش اور تلنگانہ دونوں ریاستیں آپس میں مسائل حل کرنا چاہئے ۔ دوسرے سال سے اس کی ذمہ داری مرکز اپنے ہاتھ میں لے گی ۔ نائیڈو نے کہا کہ ہم شیڈول9اور10کے تحت جائیدادوں اور ملازمین کے حقوق کے تعلق سے جدو جہد کریں گے ۔ اگر ضرورت محسوس کی گئی تو انصاف کے لئے عدالت سے رجوع ہوں گے ۔ گوداوری پشکرم میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے انہوں نے اپیل کی اور کہا کہ گوداوری کا فاضل پانی دریائے کرشنا کی سمت موڑ دیاجائے گا تاکہ رائلسیما کے خشک علاقوں کو پانی سربراہ کیا جاسکے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ان کی حکومت نے جو وعدے کئے تھے اسے روبہ عمل لادئیے ہیں ۔ گزشتہ عام انتخابات میں وعدے کے مطابق24ہزار کروڑ روپے کے زرعی قرضہ جات کی پابجائی کی گئی ۔ ڈاکر اگر وپ کے بھی قرضہ جات معاف کردئیے گئے ۔ اگرچیکہ ان کی ریاست مالی بحران کا شکار ہے لیکن اس کے باوجود عوام کی بہبودی کے پروگراموں کو روبہ عمل لایاجارہا ہے ۔

Hyderabad Law and Order Powers to Governor: Naidu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں