مصر میں معاشی مقامات پر عسکریت پسندوں کے حملوں کا اندیشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-13

مصر میں معاشی مقامات پر عسکریت پسندوں کے حملوں کا اندیشہ

سیکوریٹی افواج پر تشدد مہم کی ہدایت کے بعد مصری عسکریت پسند کے تعلق سے ایسا دکھائی دیتا ہے کہ وہ اب صدر عبدالفتاح السیسی کے انتہائی حساس معاشی مقامات پر حملہ کی تیاری کرہے ہیں۔ انہوں نے اہم سیاحتی مراکز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر حکومت کی جانب سے گہری تشویش ظاہر کی جارہی ہے ۔ جس سے حکومت کی صلاحیت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ جب کہ برسوں تک سیاسی افرا تفری کے بعد معیشت کے احیا ء کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایک خود کش بمبارنے چہار شنبہ کو مصر کے لکشر علاقہ میں ایک قدیم کامک مندر کے قریب خود کو اڑا دیاجس میں4افراد زخمی ہوگئے ۔ اس سے ایک ہفتہ قبل گیزہ احرام کے قریب ایک حملہ میں دو پولیس عہدیدار مارے گئے تھے۔ سیکوریٹی افواج نے آج ایک بم کو ناکارہ بنادیا جو قاہرہ میں سیول سپلائر کے باب الداخلہ کے پاس پایا گیا تھا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی مینا نے یہ بات بتائی۔ اگرچیکہ حملہ میں کوئی ہلاک نہیں ہوا یا کسی سیاہ کو گزند نہیں پہنچا لیکن اس سے یہ تشویش بڑھ گئی ہے کہ اسلامیش ورش پسندوں نے ایک نیا معاشی محاذ کو کھول دیا ہے ۔ مصری عہدیدار السیسی سے لے کر گورنر لکشر تک یہ کہتے ہوئے بڑی تکلیف محسوس ہورہی ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ اس ہفتہ ہم نے حملہ کو ناکام بنادیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سیکوریٹی افواج انتہائی چوکس ہے اور وہ سیاحوں کا تحفظ کرسکتے ہیں لیکن دوبارہ یقین دہانی کے باوجود دنیا کے انتہائی شاندار سیاحتی مرکز کے محفوظ ہونے کی بات مشکل دکھائی دیتی ہے ۔ منصوبہ ساز ان لوگوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے جو ملک کا دورہ کرنے آتے ہیں۔ انہیں صرف اس بات کی ضرورت ہے کہ کچھ واقعات یہاں پیش آئے تاکہ ان کے ادراک کا اظہار ہوسکے۔ یہ بات کامران بخاری نے بتائی جو جغرافیائی سیاست مشرقی وسطی اور جنوبی ایشیا کے ماہر ہیں ۔ مصر کی معیشت2011سے مشکل کا شکار ہے ۔ جب مشہور انقلاب سے مطلق العنان حسنی مبارک کو اقتدار سے مجبوراً بے دخل ہونا پڑا تھا ۔ سیسی نے متعدد بڑے پراجکٹس کا اعلان کیا ہے جس کے لئے خلیجی حریفوں سے کروڑہا ڈالر امداد حاصل کی اور تکلیف دہ سبسیڈی میں کٹوتی کی کوشش کی تاکہ معیشت کو بہتر بنایاجاسکے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوسکے ، لیکن سیاحت پر راست حملہ کے باعث بیرونی زر مبادلہ پر اثر پڑا ہے جس سے مصر کے تعلق سے اعتماد میں کمی پیدا ہوگی جو سیسی نے وضع کی تھی ۔ وزیر داخلہ مگدی عبدالغفارنے کرناک مندر کا معائنہ کیا اور سیکوریٹی افواج کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مذموم کوششوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے ۔

Egypt fears for tourism after foiled 'massacre' in Luxor

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں