زمین پر زندگی اختتامی مرحلہ میں داخل - دنیا بھر کی مختلف یونیورسٹیوں کی تحقیق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-21

زمین پر زندگی اختتامی مرحلہ میں داخل - دنیا بھر کی مختلف یونیورسٹیوں کی تحقیق

واشنگٹن
یو این آئی
زمین اپنی3۔5ارب سال کی تاریخ کے چھٹے سب سے بڑے اختتامی مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے۔ یہ خطرناک حقیقت پرسٹن، اسٹین فورڈ، برکلے اور میکسیکو یونیورسٹی سمیت بڑی تعداد میں یونیورسٹیوں میں کی گئی ایک اہم تحقیق کے نتیجہ میں سامنے آئی ہے ۔ اس تحقیقی رپورٹ میں زمین پر پڑنے والے انسانی اثرات کی کہیں زیادہ خطرناک تصویر پیش کی ہے ۔ زمین پر حیاتیات کے خاتمہ کی وجوہات میں موسمیاتی تبدیلی، بڑھتی ہوئی آلودگی اور جنگلات کا ختم ہونا شامل ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ زمین پر حیاتیات کے خاتمہ کے سب سے پہلے انسان کا وجود مٹ سکتا ہے ۔ اس لئے کہ ریڑھ کی ہڈی والے حیوانات کے خاتمہ کی شرح معمول سے114گنا تیز ہے ۔ یاد رہے کہ بڑے پیمانہ پر حیاتیات کے خاتمہ کا آخری ایسا واقعہ6۔5کروڑ سال پہلے پیش آیا تھا تب ڈائینو سورس اس سیارے سے نابوود ہوگئے تھے ۔ مطالعہ میں خبر دار کیا گیا ہے کہ شہد کی مکھیوں کی نوع3نسلوں میں ختم ہوسکتی ہے ۔ ایک سائنسداں گیراڈ وسیبالوس کے مطابق اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو زمین پر زندگی کے دوبارہ نمودار ہونے میں کئی لاکھ سال لگ جائیں گے اور انسانوں کے بھی ابتدائی دور میں ہی ختم ہونے کا امکان ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ1900سے اب تک ریڑھ کی ہڈی والے حیوانات کی400انواع کا خاتمہ ہوچکا ہے ۔ سائنسدانوں نے کہا کہ اتنا بڑا نقصان عام طور پر10ہزار سالوں میں دیکھنے میں آتا ہے ۔ اسٹینفر ڈیونیورسٹی کے پروفیسر پال ایئر لچ کے مطابق ہم جس شاخ پر بیٹھے ہیں اسی کو کاٹ رہے ہیں ۔ فطرت کے تحفظ کی بین الاقوامی یونین نے کہا کہ ہر سال حیوانات کی کم سے کم50انواع اپنے خاتمہ کے قریب آجاتی ہیں۔

Earth Entering Sixth Extinction Phase, Species Disappearing 100 Times Faster: Study

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں