نوٹ برائے ووٹ کیس - تلنگانہ رشوت ستانی بیورو کی جانب سے ریونت ریڈی کے مکان کی تلاشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-10

نوٹ برائے ووٹ کیس - تلنگانہ رشوت ستانی بیورو کی جانب سے ریونت ریڈی کے مکان کی تلاشی

حیدرآباد
آئی اے این ایس
تلنگانہ کے انسداد رشوت ستانی بیورو (اے سی بی) کے عہدیداروں نے منگل کے روز نوٹ برائے ووٹ اسکام میں حیدرآباد کے مختلف مقامات پر تلگو دیشم رکن اسمبلی ریونت ریڈی اور دیگر دو ملزمین کے مکانات کی تلاشی لی۔ تحقیقاتی ایجنسی نے بنک کھاتوں ، اراضیات اور پاسپورٹ سے متعلق دستاویزات کی جانچ کی مگر انہیں اس کیس سے متعلق کچھ بھی دستیاب نہیں ہوا۔ ایجنسی ملزم سے اس بات کا پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ 50 لاکھ روپے کہاں سے آئے اور پانچ کروڑ کے سودے کے حصے کے طور پر بقیہ رقم ساڑھے چار کروڑ کا بندوبست وہ کہاں سے کرنے والے تھے؟ اسکام میں دیگر سیاسی قائدین کے ملوث ہونے کے سلسلے میں بھی پوچھ تاچھ جاری ہے۔

Bribery scam: Telangana anti-graft wing searches TDP MLA A Revanth Reddy's residence

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں