نوٹ برائے ووٹ اسکام - آندھرا پردیش میں چندر شیکھر راؤ کے خلاف پولیس کیسس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-09

نوٹ برائے ووٹ اسکام - آندھرا پردیش میں چندر شیکھر راؤ کے خلاف پولیس کیسس

حیدرآباد
پی ٹی آئی
نوٹ برائے ووٹ کو ایک نیا موڑ دیتے ہوئے آندھرا پردیش پولیس نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف چیف منسٹر اے پی چندرا بابونائیڈو کے فون غیر قانونی طور پر ٹیاپ کرنے پر مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کرلئے ہیں ، قانون ساز کونسل کے انتخابات میں ایک نامزد رکن اسمبلی کے ساتھ چندرا بابو نائیڈو کی بات چیت کا آڈیو ٹیپ جاری کرنے کے بعد تلگو دیشم قائدین نے گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے اس معاملہ میں مداخلت کی خواہش کی اور الزام عائد کیا کہ چندر شیکھر راؤ پارٹی کے امیج کو متاثر کرنے کی دانستہ کوششیں کررہے ہیں۔ وشاکھا پٹنم کے تھری ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر بی تروملا راؤ کے مطابق مقامی ایڈوکیٹ این وی وی پرساد کی شکایت کی بنیاد پر چندر شیکھر راؤ کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔ شکایت میں الزام عائد کیا کہ تلنگانہ میں حکمراں تلنگانہ راشٹرا سمیتی، تلگو دیشم قائدین کی جاسوسی کررہی ہے۔ تعزیرات ہند کی دفعات167,166,471,647,464اور120/Bکے تحت کیس درج کیا گیا ہے ۔ وزیر آبی وسائل ڈی اوما مہیشور راؤ اور جنرل سکریٹری وی رامیا نے فون ٹیاپنگ پر تلنگانہ حکومت کے خلاف کیس درج کرلایا ۔ ان قائدین نے بھوانی پورم پولیس اسٹیشن کے حدود میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کروائے ۔ ضلع کرشنا کے پمارو اور ابراہیم پٹنم کے پولیس اسٹیشنوں کے علاوہ ضلع گنٹورکے باپٹلہ میں بھی تعزیرات ہند کی دفعات470,120,420اور472کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔ تلگو دیشم کے رکن اسمبلی ڈی نریندر نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ حکومت نے حکومت آندھرا پردیش کو غیر مستحکم کرنے فون ٹپانگ کی مذمت کی ۔ مقامی ٹی وی چیانلوں نے نامزد رکن اسمبلی اسٹیفنس اور چندرا بابو نائیدو کی مبینہ بات چیت کا آڈیو ٹیپ جاری کیا جس کے بعد نوٹ برائے ووٹ اسکام معاملہ نے مزید شدت اختیار کرلی ۔ آندھرا پردیش کے مشیر مواصلات پی پربھاکر نے ان ٹپس کو بناؤٹی قراردیا اور کہا کہ حکومت نے اس معاملہ کو سنجیدہ طور پر لیا ہے ۔ بات چیت کے ان آڈیو ٹیپ میں چندرا بابونائیڈو مبینہ طور پر اسٹیفنس سے یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر وہ تلگو دیشم امیدوار کی تائید میں ووٹ دیں گے تو انہیں تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ پربھاکر نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ حکومت اس قسم کے اوچھے حربہ خرتے ہوئے چیف منسٹر آندھرا پردیش کے امیج کو متاثر کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیف منسٹر کی بات چیت نہیں ہے اور وہ باہر کس طرح دستیاب ہوگئی ، حکومت تلنگانہ کو جواب دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ اور وزیر داخلہ جواب دیں ۔ نوٹ برائے ووٹ اسکام کے سلسلہ میں تلنگانہ میں اینٹی کرپشن بیورو ، ریونت ریڈی اور دوسرے دو ملزمین سے پوچھ تاچھ کررہے ہیں ۔ ریونت ریڈی پر الزام ہے کہ انہوں نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے انتخابات میں تلگو دیشم امید وار کی تائید کے لئے اسٹیفنس کو رشوت دینے کی کوشش کی تھی۔ نامزدرکن اسمبلی کو50لاکھ روپے بطور رشوت دینے کی کوشش پر اے سی بی نے ریونت ریڈی کے علاوہ ایس ہیری اور اودھے سنہا کو گرفتار کرلیا ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو کی بات چیت منظر عام پر آنے کے بعد سمیا۔ آندھرا کے اضلاع میں سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔ مختلف علاقوں میں چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کے پتلے نذر آتش کئے جارہے ہیں ۔ اس دوران تلگو دیشم قائدین نے گورنر نرسمہن سے اپیل کی کہ وہ اس معاملہ میں مداخلت کریں کیونکہ قانون کے مطابق وہ مشترکہ دارالحکومت میں عوام کے حقوق، جائیداد وں اور لا اینڈ آرڈر کے محافظ ہیں ۔تلگو دیشم قائدین نے کہا کہ اس مسئلہ پر گورنر خاموش نہیں رہ سکتے ۔ تلگو دیشم پارٹی کیشو نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گورنر چندر شیکھر راؤ کی اس سازش پر کنٹرول کریں ۔

Cash-for-vote: Case registered in AP against Telangana CM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں