بی جے پی کی گھر واپسی کی راہ ہموار کرنے کا عہد - لالو یادو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-12

بی جے پی کی گھر واپسی کی راہ ہموار کرنے کا عہد - لالو یادو

پٹنہ
یو این آئی
آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے آج اپنی68ویں سالگرہ منائی اور عہد کیا کہ سیکولر محاذ بہار کے آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی’’گھر واپسی‘‘ کی راہ ہموار کرے گا ۔ اس موقع پر بی جے پی کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے لالو پرساد یادو نے کہا بہار میں آنے والی اسمبلی انتخابات کچھ اور نہیں مگر ایک دنگل ہوں گے ۔ سارا ملک گہری دلچسپی کے ساتھ ان کا منتظر ہے۔ میری خواہش ہے کہ بی جے پی کی گھر واپسی ہو۔ لالو پرساد نے ان دنوں کا حوالہ دیتے ہوئے جب1984کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے صرف2نشستیں حاصل کی تھیں ، پارٹی کو نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ وہ ریاستی اسمبلی انتخابت میں کسی قائد کو اپنا چہرہ بنانے سے کیوں گریز کررہی ہے ۔ لالو پرساد نے کہا کہ میں بی جے پی سے یہ عاجزانہ درخواست کرررہا ہوں کہ وہ منافقت نہ کرے ۔ اسے سب سے پہلے اپنے چیف منسٹری کے امیدوار کا اعلان کرنا چاہئے اور پھر انتخابات میں مقابلہ کرنا چاہئے ۔ آر جے ڈی سربراہ نے ملک کے عوام سے کئی وعدے کرنے اور پھر ان کی تکمیل نہ کرتے ہوئے جھانسہ دینے پر بھگوا جماعت کو نشانہ تنقید بنایا ۔ انہوںنے یہ بھی عہد کیا کہ وہ ملک کو ٹوٹنے سے بچانے کے لئے تمام طبقات کے بعدہمارے اگلے چیف منسٹر ہوں گے ۔ چیف منسٹر نتیش کمار بھی ان بے شمار قائدین میں شامل تھے جو آر جے ڈی سر براہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے ریاستی دارالحکومت میں ان کی رہائش گاہ پہنچے ۔ دونوں قائدین بغل گیرہوئے اور فوٹو گرافروں کو تصویر کشی کا موقع فراہم کیا ۔ نتیش کمار نے کوئی سیاسی بات چت نہیں کی اور کہا کہ یہ سالگرہ کا موقع ہے اور وہ آر جے ڈی سربراہ کو محض مبارکباد دینے یہاں آئے ہیں ۔ لالو پرساد یادو کی اہلیہ و سابق چیف منسٹررابڑی دیوی اور نسبتی بہن گریجا دیوی نے68پاؤنڈ وزنی کیک کاٹنے میں ان کی مدد کی ۔ یہ کیک ان کی عمر کے مساوی وزن کا بنایا گیا تھا ۔ بڑے بھائی(لالو پرساد ) اور چھوٹی بھائی نتیش کمار کی شرکت کے سبب یہ تقریب اور بھی زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ۔ دونوں قائدین نے آنے والے اسمبلی انتخابات میں جو ستمبر یا اکتوبرمیں منعقدہوں گے بی جے پی سے لوہا لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اسی دوران آئی اے این ایس سے موصولہ اطلاع کے بموجب آرجے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے کہا کہ وہ ابھی بھی جوان ہیں اور بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی سے ٹکر لینے پوری طرح تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا میں ابھی بھی جوان ہوں اور گزشتہ سال کے بڑے قلب کے آپریشن کے باوجود مجھ میں جوانوں جیسی طاقت ہے۔ میں بی جے پی اور نریندر مودی کو اسمبلی انتخابات میں مصیبت میں ڈال دوں گا۔ میں اب پوری طرح صحت مند ہوچکا ہوں ۔ سارا ملک ہمیں اور بہار کو دیکھ رہا ہے ۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج بی جے پی اور مودی کے لئے تباہ کن ثابت ہوں گے ۔

My wish is to have 'ghar wapsi' of BJP, says Lalu Prasad on his 68th birthday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں