چین نے حقیقی خطہ قبضہ سے متعلق وزیراعظم مودی کی تجویز مسترد کر دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-05

چین نے حقیقی خطہ قبضہ سے متعلق وزیراعظم مودی کی تجویز مسترد کر دی

بیجنگ
پی ٹی آئی
چین نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے حقیقی خطہ قبضہ( ایل اے سی) سے متعلق اپنے موقف کی وضاحت کئے جانے کی تجویز کو عملا مسترد کردیا اور کہا کہ بیجنگ، سرحد پر امن کی برقراری کے لئے ایک ضابطہ اخلاق کے لئے ہندوستان کے ساتھ معاہدہ کو ترجیح دیتا ہے ۔ مودی کی تجویز پر پہلی مرتبہ چین کے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل برائے ایشیائی امور وزارت خارجہ ہانگ زی لیان نے کہا کہ ایل اے سی سے متعلق سابق میں کی گئی کوششوں سے مشکلات پیش آئیں ، ہم سرحدی علاقہ پر جو بھی کرتے ہیں وہ تعمیری ہونا چاہئے ، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں ایسے حالات پیدا کرنے چاہئیں جن سے مذاکرات کی راہ ہموار ہونہ کہ فضا خراب ہو ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں لگتا ہے کہ ایل اے سی کے معاملہ میں بہتر فضا بن رہی ہے تب ہمیں آگے بڑھنا چاہئے تاہم اگر ہمیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ صورتحال بگڑ رہی ہے تب تھم جانا بہتر ہے کیونکہ حالات مزید پیچیدہ ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ہنوز کچھ وقت ہے ، ہمیں محض ایک مسئلہ حل نہیں کرنا ہے بلکہ کئی مسائل کی یکسوئی کو یقینی بنانا ہے ۔ اس سلسلہ میں ہمیں جامع پیشرفت کی ضرورت پر توجہ دینی ہوگی ۔ اس سوال پر کہ آیا مودی کی تجویز سے دونوں ممالک کو اپنے موقف کو جاننے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ سابق میں اس سلسلہ میں کوششیں کی جاچکی ہیں تاہم کئی مشکلات پیش آئیں اور صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ۔ چین کا موقف ہے کہ سرحد کا جھگڑا محض2 ہزار کلو میٹرپر محیط ہے جس کا زیادہ تر حصہ ارونا چل پردیش میں ہے تاہم ہندوستان اس بات پر زور دیتا ہے کہ چین سرحد کے مغربی علاقہ میں در اندازی کرچکا ہے اور یہ علاقہ چار ہزار کلو میٹر پر محیط ہے ۔ واضح رہے کہ سرحد کے مسئلہ کی یکسوئی کے لئے دونوں ممالک کے خصوصی نمائندوں کے مابین تا حال مذاکرات کے18دور ہوچکے ہیں ۔

Beijing virtually rejected PM Modi's push to clarify the Line of Actual

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں