ٹونی بلیر یوروپ میں مخالف انتہا پسند کا رول ادا کریں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-05

ٹونی بلیر یوروپ میں مخالف انتہا پسند کا رول ادا کریں گے

لندن
پی ٹی آئی
برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیر مشرقی وسطی میں بین الاقوامی برادری کے قاصد برائے امن کے عہدہ سے سبکدوش ہوجانے کے چند یوم بعد اینٹی سیمی ٹررازم اور اینٹی اکسٹریمزم سے لڑنے والی تنظیم کے چیرمین کا نیا رول ادا کریں گے ۔ برطانیہ کے سابق وزیر اعظم یوروپین کونسل، آن نوٹررنس اینڈ ریکنسلینشین برائے برداشت اور مصالحت (سی ٹی آر) میں شریک وہجائیں گے ۔ جو برسلز میں قائم تنظیم ہے جو نسل پرستی زینو فوبیا اینٹی، سیمی ٹررازم اور انتہا پسندی کے سخت قوانین سے نمٹنے کے لئے وقف ہے ۔ 62سالہ ٹونی بلیر مشرق وسطیٰ کے قاصد کی حیثیت سے گزشتہ ہفتہ سبکدوشہوگئے جو امریکہ، روس، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی نمائندگی کرتے تھے ۔ انہیں نئے رول میں معاوضہ نہیں دیاجائے گا لیکن ان کا فیتھ فاؤنڈیشن سالانہ عطیہ حاصل کرے گا۔ ای سی ٹی آر کود کو مشاورتی ادارہ قرار دیتا ہے ۔ یوروپی ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ ایک ایسا قانون وجع کریں جس سے واضح طور پر نسل پرستی، اینٹی سیمی اسٹرم کی وضاحت کی جاسکے ۔ اور تعلیمی پروگراموں کو فروغ دیا جاسکے اور ہولو کاسٹ سے انکار کو فوجداری جرم قرار دیاجائے ۔ تنظم یہ بھی چاہتی ہے کہ حکومت یہودی عبادتگاہوں اور یہودی اسکولس کو سیکوریٹی مہیا کرے ۔ دی ٹائمز کو تحریر کرتے ہوئے بلیر اور موشے کانٹرجوروسی نژاد بزنس مین ہیں جنہوں نے مشترکہ طور پر2008میں ای سی ٹی آر کو قائم کیا تھا کہا کہ یورپ خطرناک دور سے گزر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نفرت اور نسلی امتیاز اکثر آسان ترین نشانوں سے شروع ہوتا ہے چاہے وہ یہودی ہوں یا کوئی اور ، مگر یہ ختم وہاں نہیں ہوتا ۔ یہود دشمنی ایک یہودی کے لئے نہیں بلکہ تمام معاشرے کے لئے مسئلہ ہے ۔ اور ہم سب کو اسے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ ہمارا پختہ یقین ہے کہ مذہب فساد کو نہ جنم دیتا ہے اور نہ ہی فروغ دیتا ہے۔ ان کے مطابق بعض لوگ مذہب کا ڈھونگ رچا کر فساد برپا کرتے ہں ۔ شمالی آئر لینڈ میں امن کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اہم سبق سیکھنے کے لئے بہترین مثال ہے ۔ گلوبلائزیشن ہم سب کو قریب تر لارہی ہے اسی لئے نسل پرستی اور امتیاز ہمارے معاشرے کے تانے بانے کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔ عالمی اداروں سمیت دیگر تنظیموں کو اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا ، ٹوبی بلیر1997سے2007تک برطانوی وزیر اعظم رہے۔

Tony Blair appointed as head of European body fighting antisemitism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں