فرقہ پرستی اور باغیانہ روش کو مسترد کرتے ہیں - شاہ سلمان کا پیغام رمضان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-19

فرقہ پرستی اور باغیانہ روش کو مسترد کرتے ہیں - شاہ سلمان کا پیغام رمضان

ریاض
عرب نیوز
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان کا ملک فرقہ پرستی کے آگے سد راہ ہے اور وہ بغاوت اور باغیانہ روش کی اجازت نہیں دے گا۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے اپنے نشری خطاب میں کہا ہے کہ ہم اللہ کی مدد سے اپنے ملک اور شہریوں کا بغاوت ، بد امنی اور فرقہ وارانہ کشیدگی سے تحفظ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم فرقہ وارانہ درجہ بندی کو بالکل مسترد کرتے ہیں اور اپنے ملک میں فرقہ واریت سے قومی اتحاد کو لاحق خطرات سے آگاہ ہیں ۔ سعودی شاہ کا کہنا تھا کہ مملکت کو اپنے شہریوں پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ سعودی شہریوں پر ہمارے اعتماد کی کوئی حدود نہیں ہیں ۔ شاہ سلمان نے کہا کہ ہم نااہلوں سے کوئی رورعایت نہیں برتیں گے جو کوئی بھی ہماری سلامتی ، ہمارے دین اور ہماری اقدار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا ہم اس کا احتساب کریں گے۔ خادم الحرمین الشریفین نے کہا کہ ہمارا دین محبت، ہمدردی اور رواداری کا دین ہے ۔ اس کا پیغام لوگوں کے لئے رحمت بن کر اترا تھا ۔ اس کا راستہ نیکی اور تعمیر کا راستہ ہے ۔ یہ مفاہمت ، مذاکرے اور اعتدال پسندی کی اپروچ کا حامل ہے۔ ہمارا دین لوگوں کو پار پارہ کرنے کے بجائے جوڑتا ہے اور وہ تشدداور دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران دینی اور پیشہ وارانہ عزائم کو فروغ دیاجانا چاہئے ۔ ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے رمضان المبارک کے آغازکے موقع پر اسلامی دنیا کے لیڈروں کو تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں ۔

King Salman urged Muslims to uphold the values of tolerance, love, unity and mercifulness, and reject violence and terrorism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں