امیت شاہ کا ایمرجنسی اجلاس سے خطاب - اڈوانی غیرمدعو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-26

امیت شاہ کا ایمرجنسی اجلاس سے خطاب - اڈوانی غیرمدعو

نئی دہلی
ایجنسیاں
کانگریس اور سابقہ وزیر اعظم اندرا گاندھی پر شدید تنقید کرتے ہوئے بی جے پی صدر امیت شاہ نے چالیس سال قبل اندرا گاندھی کے دور میں نافذ ایمرجنسی کو ڈکٹیٹر شپ سے تعبیر کیا اور اس کے نتیجہ میں پیدا شدہ صورت حال کے لئے کانگریس کو مورد الزام ٹھہرایا ۔ امیت شاہ نے پارٹی قائدین کے اجلاس کو ایمر جنسی کی چالیس سال کی تکمیل کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اپنا سلسلہ کلام کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی کا نفاذ در اصل دوسروں کے نظریات و خیالات کو نظر انداز کرکے ان پر جبری اپنا دباؤ بنائے رکھنا ہے۔ مجھے یہ کہتے ہوئے کوئی ہچکچاہٹ نہیں کہ ہماری حکومت دنیا کی سب سے مضبوط جمہوریت ہے۔ میں ان تمام کی عزت کرتا ہوں جو جمہوریت کی بقا کے لئے جدو جہد کی تھی ۔ انہوں نے یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا تھا کہ جب ایمر جنسی کا اعلان کیا گیا تھا تب ملک بھر سے تمام سیاسی قائدین کو 26جون1975کو جیلوں میں بھرتی کردیا گیا تھا۔ توجہ طلب بات یہ ہے کہ پارٹی کے سینئر قائد لال کرشن اڈوانی کو اس اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔ جب کہ اس اجلاس کا مقصد ہی ایسے قائدین کی عزت افزائی کرنا تھا جو1975کو جیل گئے تھے ۔ یہاں یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ بی جے پی نے اپنے سینئر ترین قائد کو مکمل نظر اندازکردیا جب کہ انہیں بھی اندرا گاندھی نے ایمر جنسی کے دوران جیل بھیج دیا تھا ۔ اس کی وجہ اڈوانی کی گزشتہ دنوں ایک انگریزی روزنامہ کو دئیے گئے انٹرویو تھا جس میں اڈوانی نے ہندوستان کی موجودہ سیاسی حالت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں موجودہ حکومت میں کوئی ایسی خوبی نظر نہیں آتی کہ وہ حالات کو بہتر کسکے جب کہ موجودہ حالات کے سبب وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ایمرجنسی جیسی صورتحال دوبارہ ملک میں پیدا نہیں ہوسکتی ۔ اندرا گاندھی الہ آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے لوک سبھا انتخابات کو ناقابل قبول اور غیر مصدقہ قرار دیا تھا جس پر انہوں نے جون1975میں ایمر جنسی کا نافذ کردیا جبکہ اس وقت فخر الدین علی احمد ہندوستان کے صدر تھے ۔ گاندھی نے ایمر جنسی نافذ کرنے کے لئے مرکزی کابینہ سے اجازت بھی حاصل نہیں کی تھی ۔ اس دوران ملک بھر میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد زبر دست احتجاج اور ہڑتالوں کا سامنا تھا ۔ اس 22ماہ طویل ایمرجنسی کے دوران گاندھی نے آئین کے تحت آرٹیکل352کا استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو بے حد با اختیار کرلیا تھا اور بڑے پیمانے پر سیاسی مخالفین کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا تھا۔ ان قائدین میں وجئے راجے سندھیا ، جئے پرکاش نارائن، مرارجی دیسائی، چودھری چرن سنگھ ، اٹل بہاری واجپائی اور لال کرشن اڈوانی تھے ۔

Amit Shah attends BJP event on 'Emergency', launches scathing attack on Congress, Advani not invited

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں