تلنگانہ قانون ساز کونسل کے لئے کل رائے دہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-31

تلنگانہ قانون ساز کونسل کے لئے کل رائے دہی

حیدرآباد
یو این آئی
قانون ساز کونسل کے انتخابات کے انتظامات کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ صدر تلگو دیشم پارٹی چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کرنے اپنی پارٹی اور بی جے پی کے ارکان اسمبلی سے تبادلہ خیال کیا۔ اسمبلی حلقہ سے یہ انتخاب یکم جون کو منعقد ہونے والا ہے ۔6مخلوعہ نشستوں کے لئے7امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے حکمراں ٹی آر ایس کے5 تلگو دیشم اور کانگریس کا ایک ایک امیدوارہے۔ تلگو دیشم امید وار کو بی جے پی کی تائید حاصل ہے ۔ اسمبلی میں عددی قوت کی بنیاد پر ٹی آر ایس اگرچہ صرف4نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکتی ہے لیکن اس نے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ارکان اسمبلی کی تائید اور ٹی ڈی پی ارکان کے ایک گوشہ کی جانب سے کراس ووٹنگ کی امید کے ساتھ5ویں امیدوار کو اتارا ہے ۔ اہم جماعتوں نے اپنے امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے اقدامات شروع کردئیے ہیں ۔ کانگریس ہائی کمان نے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد ، سابق مرکزی وزیر وائیلارروی اور پارٹی سکریٹری رامچندر کنٹیا کے بشمول سینئر پارٹی قائدین کو اپنی نامزد امیدوار کو لاللیتا کی کامیابی کو یقینی بنانے کی مہم سونپ دی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں