آندھرا پردیش کو بہترین ریاست بنانے کا عزم - چندرا بابو نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-31

آندھرا پردیش کو بہترین ریاست بنانے کا عزم - چندرا بابو نائیڈو

حیدرآباد
پی ٹی آئی
آندھرا پردیش کو2029تک بہترین ریاست بنانے کے نصب العین کی وضاحت کرتے ہوئے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج بینکرس سے کہا کہ وہ آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں کو پیش کریں ۔ نائیدو نے بینکرس سے کہا کہ زراعت اور اس سے مربوط سر گرمیاں، مائیکرو اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزس، انٹر پرینرس اور ویمنس سیلف ہیلپ گروپ کو قرضضہ جات میں اضافہ کریں ۔ ریاست کے ترقیاتی قرضہ جات کے لئے بھی انہوں نے تعاون طلب کیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ عوام کی غذائی عادتوں میں تبدیلی ہورہی ہے ، اس لئے پولٹری، مچھلی (اکوا کلچر) اور باغبانی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے ۔ زراعت کے مربوط شعبے سے کئی ملازمتیں فراہم ہوتی ہیں لہذا آپ کو چاہئے کہ ان سر گرمیوں کے لئے کسانوں کو قرض فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ بائر ائڈس(بیرائڈ محفوظات) سے حکومت کو تقریبا5ہزار کروڑ حاصل ہوئے ۔ عوامی نظام تقسیم سے رواں مہینے سرکاری خزانہ میں45کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت نے ویمن سیلف ہیلپ گروپس کو ریتی کی کانکنی حوالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے تقریبا550کروڑ روپے حاصل ہوں گے ۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ اس سے نا صرف ریتی کی کانکنی بلکہ فروخت میں بہتری پیدا ہوگی ۔ اس فیصلہ نے ایس ایچ جی خواتین کو مالیاتی اعتبار سے آزاد بنایا ہے اور وہ حکومت کو فروغ دلانے میں آگے ہیں ۔ نائیڈو نے کہا کہ ریاست کیت قریبا90لاکھ خواتین ایس ایچ جیز کا حصہ ہیں جس سے3850کروڑ کا کارپس فنڈ فروغ پایاہے ۔ ان میں سے صرف چند گروپ کی ہی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ تمام گروپ ترقی کریں اور بچت کریں۔ بچت میں اضافہ ہونا چاہئے ۔ پرنسپال سکریٹری فینانس پی وی رمیش نے کہا کہ بینکس جہاں کہیں ہوں کسی ادارہ کو ماڈل بنانے میں مدد کرسکتے ہیں ۔ ہر ایک خاندان کا بینک اکاؤنٹ اور ڈیبٹ کارڈ ہے جسے آدھار کارڈ سے مربوط کیا گیا ہے ۔ انہیں انشورنس حاصل ہے اور حکومت کے فوائد بھی حاصل ہیں۔ اگست2015تک ریاستی حکومت ہر خاندان کو ڈیبٹ کارڈ کی تقسیم کو یقینی بنائے گی ۔ اجلاس کے دوران سوسائٹی برائے انسداد دیہی غربت کے سی ای وسولومن اروکھیاراج نے بینکوں سے غیر زرعی اداروں کو بھی قرض فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ جیز سے تعلق رکھنے والی ماہر خواتین کو روپے کارڈدیاجائے تاکہ وہ اپنی پیداوار میں اضافہ کرسکیں ۔ نائیدو نے مائیکرو اکنامکس سطح پر بینکوں سے تعاون طلب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیا دارالحکومت ، امراوتی میں کئی مواقع فراہم ہوں گے۔ آپ کو چاہئے بینک برانچ قائم کریں جہاں بہترین ٹکنالوجی ہو اور مواقع سے استفادہ کریں ۔ اس کے لئے مجھے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ اجلاس کے دوران ریاستی سطح کی بینکرس کمیٹی نے ایکشن پلان پیش کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔اسٹیٹ پلاننگ بورڈ کے وائس چیر مین کثمباراؤ اور مختلف بینکوں کے عہدیدار موجود تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں