نیپال کو ہندوستان اور پاکستان کی امداد جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-03

نیپال کو ہندوستان اور پاکستان کی امداد جاری

نئی دہلی
یو این آئی
نیپال میں آئے تباہ کن زلزلہ کے بعد آپریشن میتری کے نام سے ہندوستانی فضائیہ نیپالی فوج کے ساتھ مل کر انجینئرنگ ،طبی اور امدادی سامان کی فراہمی جیسے راحت کاموں میں مصروف ہے ۔ دوسری جانب فوج کے امدادی قافلہ سڑک کے راستے کھٹمنڈو پہنچانا شروع ہوگئے ہیں اور کچھ ابھی راستے میں ہین ۔ فوج کے جہاز رانی کے5اے ایل ایچ پوکھر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں خراب موسم اور دشوار گزار راستوں کے باوجود بچاؤ کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔ فوج کے جہازوں نے12اڑانیں بھری ہیں اور 21نعشوں کو نکالنے کے علاوہ ایسے علاقوںمیں، جہاں تک رسائی آسان نہیں ہے،6۔9تن امدادی سامان گرایاہے ۔ لاجن کھیل میں فیلڈ اسپتالوں میں119مریضوں کا علاج کیا گیا جب کہ بار پاک میں طبی ٹیم نے129مریضوں کا علاج کیا۔ سینا منگل میں فیلڈ اسپتال میں94افراد کا علاج کیا گیا جب کہ گورکھا میں طبی ٹیم نے8افراد کا علاج کیا ۔یکم مئی کو ہندوستانی فوج کی طبی ٹیم نے جملہ350افراد کا علاج کیا ۔ بار پاک میں انجینئرنگ ٹیمیں سڑکوں سے ملبہ ہٹا رہی ہیں اورراستے بحال کررہی ہیں ۔ فوج نے جے سی بی اور دیگر سامان کا استعمال کرتے ہوئے85کلو میٹر سڑک صاف کی ہے۔ بسنت پور میں اے ٹی ایف منہدم عمارتوں کا ملبہ صاف کررہی ہے اور اب تک تقریباً150مکعب میٹر ملبہ ہٹا چکی ہے ۔

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے آج نیپال کو دو فوجی طیاروے بھیج دئیے جن میں راحت رسانی کی ایشاء جیسے خیمے اور ادویات تھیں تاکہ زلزلہ سے متاثرہ نیپال کو مدد مل سکے ۔ فوج نے کہا کہ دوC-130فوجی طیارے کھٹمنڈو کے لئے راحت رسانی کے ساتھ زلزلہ کے مصیبت زدگان کی مدد کے لئے بھیجے گئے جو600خیموں،33ادویات کے بکسے اور اشیاء پر مشتمل تھے ۔ نیپال کے سات ڈاکٹرس پاکستان میں زیر تعلیم ہیں وہ بھی امدادی کاموں میں حصہ لینے نیپال کے لئے روانہ ہوگئے۔ پاکستان نے نیپال کے بھکتا پور علاقہ میں30بیڈ کے ایک فیلڈ اسپتال کو قائم کیاہے ۔ پاکستانی فوج کی سرچ ٹیمیں ملک میں راحت و بچاؤ کاموں میں شامل ہیں جہاں7۔9شدت کا زلزلہ آیا جس سے6ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل ہوگئے ہیں جب کہ ہزاروں کی تعداد میں بے گھر ہوچکے ہیں ۔ دریں اثناء دفتر خارجہ نے میڈیا کی ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ پاکستان نے تیار شدہ غذائی پیاکٹس جو نیپال بھیجے ہیں ان میں بیف سے تیار کردہ اشیاء ہیں۔ خاتون ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ بھیجی گئی غذائی پیاکٹس میں بیف کی تیار کردہ اشیاء نہیں ہیں اور نیپال کے حکام نے بھی غذائی اشیاء پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

India and Pakistan help Nepal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں