مرکز منریگا کے بجٹ میں کٹوتی کر رہا ہے - مغربی بنگال وزیر سبرتو مکھرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-24

مرکز منریگا کے بجٹ میں کٹوتی کر رہا ہے - مغربی بنگال وزیر سبرتو مکھرجی

کولکاتا
یو این آئی
مغربی بنگال حکومت کے دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر سبرتا مکھرجی نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی حکومت منریگا بجٹ میں کٹوتی کررہی ہے۔ اسمبلی کے وقفہ صفر کے دوران مکرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت مسلسل اس پروجیکٹ کو کم کرنے کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں2014-15میں صرف16۔97کروڑ روزگار فراہم کیے گئے جب کہ18کروڑ کا ہدف مقرر کیا گیا تھا مکھرجی نے کہا کہ جب کہ مغربی بنگال حکومت نے25کروڑ روپے ہدف متعین کر رکھا تھا۔ سبرتو مکھرجی نے کہا کہ مرکز کے پاس ریاست کا بقیہ ہونے کی وجہ سے ورکروں کی مزدوری نہیں دی جاسکی ہے ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر نے کہا کہ جب سے ریاست میں ترنمول کانگریس اقتدار میں آئی ہے بایاں محاذ حکومت کے مقابلہ کئی گنا زیادہ کام کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ریاستی وزیر نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا کے تحت182سڑکیں کل 1042کلو میٹر تعمیر کی گئی ہے اس پر کل448کروڑ روپیہ کا صرفہ آیا ہے۔

Bengal Panchayat and Rural Development Minister Subrata Mukherjee today slammed the Centre for 'erratic flow of funds' under MGNREGA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں