پیشروؤں کی تحقیر کر کے وزیر اعظم نے ملک کو الجھن میں مبتلا کردیا - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-18

پیشروؤں کی تحقیر کر کے وزیر اعظم نے ملک کو الجھن میں مبتلا کردیا - کانگریس

جوہانسبرگ
پی ٹی آئی
کانگریس نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر شنگھائی میں تبصرہ کے دوران ملک کی ماضی کی کامیابیوں کی نفی کرنے اور اپنے پیش روؤں کی تحقیر کرنے کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار کیا ۔ سینئر کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے کل یہاں کہا کہ کسی وزیر اعظم نے بیرونی سرزمین پر ملک کے وقار کو اس طرح مجروح نہیں کیا تھا جیسے مودی نے کیا ہے۔ ہم نے انہیں اور بی جے پی کو پہ لے ہی اس طرح کے ناقابل قبول بیانات کو نہ دہرانے کا انتبادہ دیاتھا جیسے بیانات انہوں نے اپنے پچھلے بیرون ملک کے دورہ کے دوران کینیڈ ااور جرمنی میں دئیے تھے ۔ شرما نے کہا ان کے بیانات سے توازن ختم ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس سے ہندوستان قوم سخت الجھن کا شکار ہے ۔ انہوں نے باربار مروجہ روایات کو توڑا ہے اور وہ ہندوستان کے وزیر اعظم کی حیثیت سے نہیں بلکہ بی جے پی لیڈر کی حیثیت سے دورہ کررہے ہیں ۔ وہ سالامیپنگیوے لیکچر سے مخاطب تھے جس کا انعقاد مشترکہ طور پر میپنگوے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریجک ریفلیکشن اور یونیورسٹی آف جوہانسبرگ نے کیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں