کیرالا میں افغان فوجی کو ہندوستانی ہاتھوں کی پیوند کاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-18

کیرالا میں افغان فوجی کو ہندوستانی ہاتھوں کی پیوند کاری

کوچی
پی ٹی آئی
قندھار سے تعلق رکھنے والا افغان فوج کا ایک30سالہ کیپٹن جو ایک زمین سرنگ دھماکہ میں زخمی ہوکر اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہوگیا تھا، اسے ہندوستانی ہاتھ لگائے گئے۔ یہاں ایک انسٹی ٹیوٹ میں کامیابی کے ساتھ دونوں ہاتھوں کی پیوند کاری کی گئی ۔ افغان فوج کے کیپٹن عبدالرحیم قندھار میں3سال قبل ایک زمینی سرنگ کو ناکارہ کرنے کے دوران دونوں ہاتھوں سے محروم ہوگئے تھے ۔ ممکنہ طو ر پر شائد وہ پہلے افغان شہری ہیں جن کا ہاتھوں کا ٹرانس پلانٹ کیا گیا ہے ۔ عبدالرحیم اپنے ہاتھوں کے ٹرانس پلانٹ کے لئے کئی ممالک پھرنے کے بعد4ماہ قبل امریتا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس سے رجوع ہوئے تھے۔ انہیں ہاتھوں کا عطیہ دینے والے ایک54سالہ برین ڈیڈ شخص کا تعلق کیرالا سے ہے جو ایک حادثہ کا شکار ہوگیا تھا ۔15گھنٹوں تک چلنے والے ہاتھوں کی پیوند کاری کا آپریشن میرا تھن سرجیکل طریقہ کار کے تحت کی اگیا ۔ اس آپریشن میں20ڈاکٹرس ،8انستھیا ماہرین نے حصہ لیا۔ انسٹی ٹیوٹ کے صدر شعبہ پلاسٹک سرجری کے پروفیسر سبرامینا اینئر نے بتایا کہ گزشتہ ماہ یہ آپریشن تکمیل کو پایا تھا اب عبدالرحیم کو لگائے گئے دونوں ہاتھ قابل لحاظ حد تک کام کررہے ہیں ۔ انہیں مزید8تا9ماہ تل انتہائی نگہداشت کے ساتھ فزیو تھرراپی کے عمل سے گزارا جانا ہوگا ۔ جس کے لئے انہیں ہنوز کوچی میں قیام کرنا ہوگا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں