Kyunki Saas Bhi Kabhi Bahu Thi's 'baa' Sudha Shivpuri dies
بزرگ اداکار سدھا شیو پوری جو مقبول ٹی وی سیرئیل"کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی" میں"با" کا رول ادا کرنے کے بعدگھر گھر پہچانی جانے لگی تھیں، آج چل بسیں۔ ان کے کئی اعضاء نے کام کرنا بند کردیا ۔ خاندانی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ سدھا جن کی عمر77سال تھی آج صبح6بجے کے آس پاس اندھیری کے ایک مضافاتی ہاسپٹل میں چل بسیں جہاں دو ہفتے پہلے انہیں شریک کرایا گیا تھا۔خاندانی دوست سندیپ باسو نے بتایا کہ سدھا گزشتہ تین دن سے اندھیری کے کیریٹی کیئر ہاسپٹل میں کوما میں تھیں ۔ انفیکشن کے سبب ان کے کئی اعضاء نے کام کرنا بند کردیا جس کی وجہ سے وہ چل بسیں۔ یکتا کپور کے سیرئیل "کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی" کے علاوہ کئی ٹی وی سیرئیل"مسنگ، رشتے، سرحدیں اور بندھن" میں کام کیا تھا۔ ان کے دیگر سیئریلوں میں شیشے کا گھر ، وقت کا دریا، دامن، سنتوشی ماں، یہ گھر، پسند سے اور کس دیش میں ہے میرا دل شامل ہیں۔ وہ بالی ووڈ اداکار شیو پوری کی بیوہ تھیں ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں