لاپتا ہاتھی کو پکڑنے آپریشن گجا - وجیہ اور جیہ نامی ہاتھیوں نے کامیابی دلائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-21

لاپتا ہاتھی کو پکڑنے آپریشن گجا - وجیہ اور جیہ نامی ہاتھیوں نے کامیابی دلائی

Elephants-Vijaya-Jaya-Operation-Gaja
محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی جانب سے ایک لاپتہ ہاتھی کو پکڑنے کے لئے کیا گیا آپریشن گج آج کامیاب رہا ۔ یہ آپریشن وجیا نگرم کے قبائلی علاقہ سالور کے روی والا سا میں کیا گیا ۔ محکمہ جنگلات کے اعلی عہدیداروں کے بموجب یہ آپریشن ایک ہاتھی کو بچانے کے لئے کیا گیا تھا جو لاپتہ ہوگیا تھا جب کہ ایک اور ہاتھی اسی ایجنسی علاقہ میں ایک ہفتہ قبل شاک لگنے سے متاثر ہوا ہے ۔ آپریشن گج کے لئے بڑے پیمانہ پر سریکا کلم ، وجیا نگرم اور وشاکھا پٹنم اضلاع کے محکمہ جنگلات کے اسٹاف کو اس علاقہ میں تعینات کیا گیا گیا تھا ۔ عہدیداروں نے دوتربیت یافتہ ہاتھیوں ، جیہ اور وجیہ کو ضلع چتور سے یہاں کل شام جناور یولاسا کے جنگلاتی علاقہ میں لایا۔ ان ہاتھیوں کے ٹرینر نے بتایا کہ ہاتھی کو ڈھوںڈ نکالنے کے لئے ان ہاتھیوں کو استعمال کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹرینر کی ہدایت پر ہاتھیوں نے اس ہاتھی کو ڈھونڈ نکالا اور اس سے دوستی کرلی ۔ انہوں نے کامیابی سے ہاتھی کو پکڑ لیا اور یہاں سے اسے وشاکھا پٹنم کے گاندھی زوالو جیکل پارک منتقل کیا جائے گا۔ گزشتہ ہفتہ اس ہاتھی کے ایک ساتھی کو اس ایجنسی علاقہ میں شاک لگ گیا تھا ۔ اس حادثہ کے بعد عہدیداروں نے محسوس کیا کہ دوسرا ہاتھی جو لا پتہ ہے کہیں اسے بھی شاک نہ لگ جائے۔ لہذا ہاتھی ڈھونڈ نکالنے کے لئے آپریشن شروع کیا گیا تاکہ گمشدہ ہاتھی کو ڈھونڈ نکالے ۔ ذرائع نے بتایا کہ وجیہ اور جیہ اس قسم کے آپریشن میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

Elephants Vijaya, Jaya make 'Operation Gaja' a success

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں