اقوام متحدہ مشن کا ایل او سی پر مشکل کردار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-31

اقوام متحدہ مشن کا ایل او سی پر مشکل کردار

اقوام متحدہ
پی ٹی آئی
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کی نگرانی کرنے کا ذمہ دار اقوام متحدہ نگراں کار مشن اس عالمی ادارہ کے انتہائی محتاط آپریشنز میں سے ایک ہے، جو کشمیر میں مشکل حالات میں اپنا کردار ادا کررہا ہے ۔ اقوام متحدہ پیس کیپنگ چیف نے یہ بات کہی ۔ محکمہ برقراری امن آپریشنزکے صدر ہرولیڈسس نے کل نامہ نگاروں کو بتایا کہ برقراری امن محکمہ کے وہ پہلے عہدیدار ہیں جنہوںنے گزشتہ سال ہندوستان اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی آبرزرور گرو کا دورہ کیا۔ جب ان سے اس مشن پر تبصرہ کو کہا گیا تو لیڈسس نے کہا کہ بے شک یہ ہمارے انتہائی محتاط آپریشنز میں سے ایک ہے لیکن میں سمجھتا ہوںکہ وہ کشمیر میں اپنا کردار مشکل حالات میں بھی ادا کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے یہ مشن کم توجہ کھینچتا ہو ، لیکن وہاں موجود اقوام متحدہ کے ہمارے ساتھی ہماری حمایت اور ستائش کے مستحق ہیں، کیونکہ پہاڑوں کی بلندی پر رہنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحد پر اقوام متحدہ کی موجودگی عرصہ دراز سے برقرار ہے ۔ 1971ء کی قرار داد میں سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے مطابق جموں و کشمیر میں جنوبی ایشیا کے ان پڑوسیوں کے درمیان متحرک سرحد اور لائن آف کنٹرول پر اور اطراف جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی نگرانی اور رپورٹس یو این ایم او جی آئی پی کی ذمہ داری ہے ۔ یہ ادارہ ان اقدامات کی بھی رپورٹ کرتا ہے جو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا موجب بن سکتی ہیں۔ یو این ایم او جی آئی پی فی حال42فوجی مشاہدین اور شہری اسٹاف ارکان پر مشتمل ہے۔ تاہم ہندوستان کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ یو این ایم او جی آئی پی نے اپنی اہمیت گنوا دی ہے اور ادا کرنے کے لئے اس کے پاس کوئی کردار نہیں ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں