بلوچستان میں اغوا کے بعد 20 مسافروں کا قتل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-31

بلوچستان میں اغوا کے بعد 20 مسافروں کا قتل

اسلام آباد
آئی اے این ایس
جمعہ کو نامعلوم عسکریت پسند کے گروپ نے کم از کم20مسافرین کو ہلاک کردیا جن کا انہوں نے پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان سے اغوا کیا تھا۔ یہ بات میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتائی ۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم عسکریت پسندوں نے دو بسوں کو روک دیا اور ان میں سوار35مسافرین کا اغوا کرلیا۔ یہ واقعہ صوبہ مستونگ ضلع میں پیش آیا ۔ واقعہ کے فوری بعد سیکوریٹی افواج مقام واردات پر پہنچ گئیں۔ عسکریت پسندوں نے جن20افراد کا اغوا کیا تھا۔انہیں اس وقت ہلاک کردیا جب سیکوریٹی افواج نے ان کا تعاقب کیا اور فائرنگ کا تبادلہ کردیا۔ یہ بات صوبہ کے وزیر داخلہ سرفراز بگتی نے بتائی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکوریٹی فورس نے6مغویہ مسافرین کو بچالیا جبکہ دیگر مسافرین کو بھی بچانے کی کوشش کی گئی ۔ یہ بسیں کوئٹہ سے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی کی طرف جارہی تھی۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ ماباقی مسافرین کو بچانے کے اقدامات کریں ۔ کسی بھی گرو نے اب تک واقعہ کی اب تک ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Militants kill 20 abducted passengers in Balochistan's Mastung - Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں