لکھوی رہائی معاملہ پر آئندہ اجلاس میں غور - اقوام متحدہ کا تیقن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-04

لکھوی رہائی معاملہ پر آئندہ اجلاس میں غور - اقوام متحدہ کا تیقن

نئی دہلی
پی ٹی آئی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کمیٹی نے ہندوستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی کے معاملہ کو آئندہ میٹنگ میں اٹھا سکتا ہے ۔ یہ تیقن ہندوستان کی جانب سے لشکر طیبہ کمانڈر کی پاکستانی جیل سے رہائی کو بین الاقوامی باڈی کے قوانین سے انحراف بتائے جانے کے بعد کیا ہے ۔ اس سے قبل ہندوستان کے اقوام متحدہ میں سفیر اشوک مکھرجی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی القاعدہ تحدیدات کمیٹی کے سفیر جم میک لی کو مکتوب روانہ کرکے لکھوی کی رہائی پر تشویش ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ اس کی رہائی سے قوانین سے انحراف ہوا ہے ۔ ہندوستان کی تشویش کو قبول کرتے ہوئے میک لے نے ہندوستان کے مکتوب کا جواب دے کر یقین دہانی کروائی کہ کمیٹی کی اگلی میٹنگ میں یہ مسئلہ زیر غور لایاجائے گا ۔ کمیٹی کی اگلی میٹنگ اگلے چند روز میں متوقع ہے ۔ کمیٹی نے دسمبر2008میں لکھوی کو القاعدہ اور لشکر طیبہ سے منسلک دہشت گرد قرار دیا تھا۔لکھوی کی رہائی پر امریکہ ، برطانیہ ، فرانس، روس، اور جرمنی نے تشویش کا اظہار کیا تھا ۔ لکھوی اور دیگر6افراد نومبر2008میں ممبئی حملوں کا الزام ہے جس میں166افراد ہلاک ہوئے تھے۔ لشکر طیبہ چیف حافظ سعید کا قریبی رشتہ دار لکھوی دسمبر2008میں گرفتار کیا جاچکا تھا ۔ پاکستانی عدالت نے9اپریل کو رہا کردیا تھا۔

UN Assures India of Taking Up Lakhvi Release Issue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں