قومی فلم ایوارڈس کی پیشکشی - ششی کپور کو خراج تحسین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-04

قومی فلم ایوارڈس کی پیشکشی - ششی کپور کو خراج تحسین

نئی د ہلی
پی ٹی آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکر جی نے آج62ویں نیشنل فلم ایوارڈس جیتنے والوں کو ٹروفیاں عطا کیں ان میں نئے ڈائرکٹر چیتنیہ تمہا نے کو دیا گیا بیسٹ فیچر فلم ایوارڈ اور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو فلم کوئن میں ان کے کردار کے لئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی شامل ہے ۔ اس سال کے دادا پھالکے ایوارڈ یافتہ سینئر ادا کار ششی کپور خرابی صحت کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کرسکے ۔ اداکار کو ممبئی میں ایک خصوصی تقریب میں ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔ صدر جمہوریہ نے اس موقع پر کہا کہ ششی کپور کو میرے جانب سے خصوصی مبارک باد جنہیں اس سال داد ا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ سنیما کے لئے ان کا تعاون کافی زبردست رہا وہ حقیقی معنوں میں عظیم ہیں ۔ وزارت اطلاعات و نشریات ارون جیٹلی نے بھی ششی کپور کو مبارکباد دی اور ہندوستانی سنیما کے لئے ان کے خاندان کے تعاون کو سراہا ۔ اس موقع پر ششی کپور کے بارے میں خصوصی ڈاکیو منٹری پیش کی گئی اور تقریب کے شرکاء نے کھڑے ہوکر تالیاں بجاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ ڈاکیو منٹری میں امیتابھ بچن، شبانہ اعظمی اور دوسروں نے ششی کپور کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

National Awards 2015

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں