مصر میں صحافٹ کا گلا گھونٹنے عدالتوں کا استعمال - ایمنسٹی انٹرنیشنل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-04

مصر میں صحافٹ کا گلا گھونٹنے عدالتوں کا استعمال - ایمنسٹی انٹرنیشنل

قاہرہ
رائٹر
مصر ی حکام صحافت کا گلا گھونٹنے کے لئے عدالتوں کا استعمال کررہے ہیں ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آج ایک رپورٹ میں کہا کہ18صحافیوں اور میڈیا ورکرس کو جیلوں میں بند کردیا گیا ہے اور درجنوں کو فوجداری تحقیقات کا سامنا ہے ۔ نیو یارک میں قائم انسانی حقوق گروپ نے کہا کہ کئی نامہ نگارکسی فرد جرم یا مقدمہ کے بغیر طویل عرصہ سے سلاخوں کے پیچھے ہیں جن میں مصری فوٹو گرافر شاخان بھی شامل ہیں جنہیں زائد از600دن حراست میں رکھا گیا ۔ انسانی حقوق گروپوں نے کہا کہ وسط2013میں اخوان المسلمون کے محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے مخالفین کے خلاف سخت اقدامات کئے ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصر میں آج اگر کوئی حکومت پر نکتہ چینی کرتا ہے یا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملات کا انکشاف کرتا ہے تو اسے جیل جانے کا خطرہ ہوجاتا ہے ۔ مصر کی وزارت خارجہ کی طرف سے اس رپورٹ پر رد عمل میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کو بغیر کسی بنیاد کے گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔ ان کی گرفتاری کے دوران پورے قانونی عمل کی پیروی کی گئی تھی ۔ سرکاری ترجمان بدر نے بتایا کہ صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بناجارہا ہے ۔ اس طرح کے الزام سیاسی اور بے بنیاد ہیں ۔واضح رہے کہ الجزیرہ کے تین صحافیوں کو گزشتہ سال جھوٹ پھیلانے کے الزامات میں7اور10سال کے درمیان سزائے قید سنائی گئی تھی ، جس کے باعث انسانی حقوق گروپوں کے اس خیال کو تقویت حاصل ہوئی حکومت2011 کو شورش کے بعد حاصل ہونے والی آزادی کا دوبارہ گلا گھونٹ رہی ہے۔ آسٹریلیا کے پیٹر گریسٹ کو فروری میں ملک بدر کردیا گیا جب کہ کناڈائی نژاد مصری شہر محمد فہمی اور مصری ماہر محمد مقدمہ کا سامنا کررہے ہیں جب کہ عدالت نے اصل کیس میں طریقہ کار کی خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے اپنی رپورٹ میں ان واقعات کی نشاندہی کی ہے ۔ رپورٹ میں گزشتہ ماہ14صحافیوں اور میڈیا ورکرس کو دی جانے والی25سال جیل کی سزا کی بھی نشاندہی کی گئی ۔ یہ سزا حکومت کے خلاف جھوٹ پھیلانے اور تشدد پر اکسانے کے الزامات پر دی گئی ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ جون2013کے بعد سے کم سے کم6صحافیوں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔

Amnesty says Egypt using courts and jail to intimidate journalists

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں