نیپال مابعد زلزلے کے تازہ جھٹکہ سے دہل گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-06

نیپال مابعد زلزلے کے تازہ جھٹکہ سے دہل گیا

کھٹمنڈو
پی ٹی آئی
مابعد زلزلہ کے ایک اور تازہ جھٹکے کی وجہ سے زلزلہ سے متاثرہ نیپال دہ گیا ۔ اس مابعد زلزلہ کے جھٹکے کی شدت4۔0پائی گئی جہاں25اپریل کے ہلاکت خیز زلزلہ کے مہلوکین کی تعدادبڑھ کر زائداز7500ہوگئی ہے۔ مابعد زلزلہ کا تازہ جھٹکہ صبح6:39بجے محسوس کیا گیا جس کا مرکز دھادنگ اور نواکوٹ اضلاع کی سرحد پر تھا ۔ نیشنل سسمولوجیکل سنٹر کے سربراہ لوک بجیا ادھیکاری نے پی ٹی آئی سے یہ بات کہی ۔ یہ دو اضلاع جو نیپال کے باکمتی زون کا حصہ ہیں 25اپریل کے زلزلہ میں بھاری نقصانات سے دوچار ہوئے تھے جس نے ہلاکتوں اور تباہی کا ایک سلسلہ چھوڑا ہے ۔7۔9ڈگری شدت کے زلزلہ کے بعد سے مابعد زلزلہ کے کئی جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس میں دارالحکومت کھٹمنڈو کے قلب میں واقع دور دراز سندھو پال چوک ضلع میں انسانی جانوں کی ایک زبردست تعداد کا اتلاف ہوا ہے ۔ جس کی وجہ سے وہاں عوام بے چین اور پریشان ہیں۔25اپریل کے زلزلہ کے بعد مابعد زلزلہ کے143جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت زلزلہ پیما پر4۔0ڈگری سے زیادہ تھی ۔ ادھیکاری نے یہ بات کہی ۔ آج ہم نے سندھولی اور ادیا پور اضلاع جیسے ملک کے چند مشرقی حصوں کا سروے بھی کیا ہے اور وہاں نقصانات کا اندازہ لگایا گیا۔ اس کے علاوہ راحت پہنچانے والے مزید کارکنوں کے تقررات کئے گئے ۔ اس دوران یو این آئی کے بموجب نیپال میں25اپریل کے ہولناک زلزلہ اور زلزلہ کے مابعد جھٹکوں میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر757ہوگئی ہے ۔ نیپال کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ڈاٹا میں یہ بات کہی گئی ہے۔ اسی طرح زخمی افراد کی تعداد14536تک پہنچ گئی ہے جب کہ19718سرکاری عمارتیں تباہ ہوگئیں اور14741عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔ اسی طرح191۔058مکانات زمین بوس ہوگئے ہیں جب کہ175۔162مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ۔ 2011کی مردم شماری کے مطابق پورے نیپال میں5۔4ملین مکانات درج کئے گئے تھے اور نقصان7۔15فیصد ہوگیا ہے ۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ سندھو پال چوک ضلع بری طرح متاثر ہوا جہاں ہلاکتوں کی تعداد2911درج کی گئی ہے جب کہ قومی دارالحکومت کھٹمنڈو میں1202ہلاکتیں اور نواکوٹ میں904ہلاکتیں درج کی گئیں۔ ایک اور اطلاع کے بموجب نیپال میں سیاحت کو ایک شدید دھکا پہنچا ہے کیونکہ80فیصد سیاحوں نے25اپریل کو ہمالیائی ریاست میں 7۔9ڈگری شدت کے ہلاکت خیز زلزلہ کے بعد اپنا ریزرویشن منسوخ کروادیا ہے ۔ دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ میں برفانی تودے گرنے کی وجہ سے سیاحت کے شعبہ کو دھکہ پہنچا ہے ۔ زلزلہ کے بعد تخمینا45ہزار سیاح ملک سے روانہ ہوگئے جس کی وجہ سے سیاحت کی صنعت متاثر ہوئی ہے ۔ ہوٹل مالکین نے یہاں کہا ہے کہ انہوں نے نئی بکنگس روک دی ہے جب کہ اڈوانس بگنس کی منسوخی میں اضافہ دیکھاجارہا ہے ۔
ڈھاکہ سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب بنگلہ دیش کم از کم ایک لاکھ ٹن چاول اور ریلیف کی دوسری اشیاء زلزلہ سے متاثرہ نیپال کے لئے روانہ کرے گا ۔ اور روانہ کی جانے والی اشیاء میں پینے کا پانی شامل ہے ہم نے نیپال کے متاثرین کے لئے تقریبا50ہزار میٹرک ٹن چاول کے علاوہ کافی مقدار میں پینے کا پانی روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ کام ہنگامی بنیادوں پر کیاجائے گا۔ خبر رساں ادارہ ژنہوا نے بنگلہ دیش کی وزیر زراعت مالید چودھری کے حوالہ سے آج یہ بات بتائی ہے ۔ بعد میں ہم مزید50ہزار میٹرک ٹن چاول اور دوسرا ریلیف میٹریلس روانہ کریں گے ۔ بنگلہ دیش کے وزیر اغذیہ قمر الاسلام اس سلسلہ میں فوری اقدامات کرچکے ہیں ۔ وزیر زراعت نے یہ بات بتائی ۔ زلزلہ کی تباہ کاریوں سے متاثرہ نیپال کو بنگلہ دیش باقاعدگی کے ساتھ راحت رسانی کی اشیاء روانہ کررہا ہے اور زلزلہ کی وجہ تا حال کم از کم6700افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وزیر زراعت ماٹید چودھری نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش پریشان کن حالات میں نیپال کے ساتھ ہے ۔ سال1971میں بنگلہ دیش کی آزادی کی جدو جہد میں نیپال نے اہم رول ادا کیا اور تائید کی تھی ۔ اس دوران بتایا گیا کہ چار کارگوٹرکس آج ڈھاکہ سے نیپال کے لئے روانہ ہوگئے جس میں زلزلہ متاثرین کے لئے تقریبا25میٹرک ٹن ضروری امداد ی اور راحت رسانی کی اشیاء ہیں۔ یہ کارگو بنگلہ بندھ۔ فلباری بھاٹیہ سے گزریں گے۔ بعض میٹریل کا عطیہ پرائیویٹ کمپنیوں، چیرٹیبل آرگنائزیشن اور تعلیمی اداروں کی جانب سے دیا گیا ہے ۔
کھٹمنڈو سے رائٹر کی اطلاع کے بموجب نیپال میں10دن قبل آئے تباہ کن زلزلہ میں امکانی طور پر بچ جانے والوں کی تلاش اور ملبہ تلے دبی نعشوں کو نکالنے کا کام ہنوز جاری ہے ۔ امدادی کارکن ایک ایسے علاقہ میں زمین اور برف کی کھدائی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں ایک پورا موضع مٹی کے بہت بڑے تودے تلے دب گیا تھا ۔ ریکٹر اسکیل پر7۔8شدت کے اس زلزلہ کے نتیجہ میں اس گاؤں میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے۔ حکام کے مطابق گاؤں کے مکینوں اور پ ولیس نے وادی لانگ ٹانگ سے60نعشیں برآمد کی ہیں ۔ مقامی باشندوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس وادی میں اب بھی مٹی کے تودوں تلے دبے ہوئے زندہ یا مردہ انسانوں کی تعداد200تک ہوسکتی ہے ۔ زلزلہ کے نتیجہ میں ہلاکتوں کی تعداد7500سے تجاوز کرچکی ہے ۔ اس دوران نیپالی فوج اور پولیس عملہ کے ہزاروں سپاہیوں کو آج تعینات کردیا گیا ہے ۔ جب کہ نیپال تباہ کن زلزلہ کے بعد بے گھر ہونے والے متاثرین کی باز آباد کاری کے لئے بڑی کارروائیاں بیرونی بچاؤ ٹیموں سے اپنے ذمہ لے رہا ہے جس میں41ہندوستانیوں کے بشمول7557افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ نیپالی حکومت کی جانب سے ہندوستان اور 33دیگر ممالک کی بچاؤ ٹیموں سے یہ کہنے کے بعد کہ ہمالیائی ملک چھوڑ دیں ۔ زائد از ایک لاکھ31ہزار500نیپالی فوج اور پولیس عملہ کے جوان مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں شامل ہوگئے ہیں ۔ حکومت نے کہا کہ اس عملہ کو25اپریل کے طاقتور زلزلہ کے بعد اہم کام میں بیرونی ریلیف ورکرس کی زائد از100ٹیموں کی جانب سے مدد فراہم کی جارہی تھی ۔

Tremors jolt Nepal yet again

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں