چیف جسٹس پاکستان نے ملک کو سیکولر اسٹیٹ بنانے کے امکان کی بحث چھیڑی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-06

چیف جسٹس پاکستان نے ملک کو سیکولر اسٹیٹ بنانے کے امکان کی بحث چھیڑی

اسلام آباد
پی ٹی آئی
کیا اسلامی جمہوریہ پاکستان ایک سیکولر اسٹیٹ نہیں ہوسکتا ؟ یہ سوال بذات خود پاکستان کے چیف جسٹس نصیر الملک نے18ویں ترمیم کے تحت عدالت عظمیٰ کے ججوں کے تقرر کے طریقہ کار اور دہشت گردوں پر مقدمہ چلانے کے لئے 21ویں ترمیم کے تحت فوجی عدالتوں کے قیام کو چیالنج کرتے ہوئے دائر کردہ درخواست کی سماعت کے دوران اٹھایا ہے ۔ 17ججوں کی ایک مکمل بنچ اس کیس کی سماعت کررہی ہے ۔ جسٹس نصیر الملک نے حیرت ظاہر کی کہ آیا دستور کی دفعہ2یہ کہہ رہی ہے کہ مملکت کے مذہب کی حیثیت سے اسلام کو سیکولرازم سے تبدیل نہیں کیاجاسکتا اور استفسار کیا کہ یہ کام موجودہ پارلیمنٹ کی جانب سے کیاجاسکتا ہے یا ایک آئینی اسمبلی کی ضرورت ہوگی ۔ اخبار ڈان نے یہ رپورٹ دی۔

Pak court debates possibility of secular state

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں