ہند پاک مذاکرات دونوں ممالک کے مفاد میں - پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-12

ہند پاک مذاکرات دونوں ممالک کے مفاد میں - پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط

لکھنو
پی ٹی آئی، یو این آئی
پاکستان کے ہائی کمشنر متعینہ ہندوستان عبدالباسط نے آج کہا کہ دہشت گردی کو بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پ اکستان کے درمیان امن دونون ممالک کے مفادات ہے اور سے بات چیت کے ذریعہ ہی حاصل کیاجاسکتا ہے ۔ انہوں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کے احیا کی ضرورت پر زور دے کر کہا کہ دونوں ممالک کی ہمہ جہت ترقی کے لئے ضروری ہے ۔ بات چیت کی معطلی سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور دیگر تعلقات میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تجارت جو صرف2۔3بلین ڈالر تک ہوتی ہے دونوں پڑوسی ممالک میں قربت کے ماحول میں اسے کہیں زیادہ بلندی پر لیجایا جاسکتا ہے ۔ لکھنو میں ایف آئی سی سی آئی کے ارکان کے ساتھ ایک مباحثہ میں خطاب کرتے ہوئے عبدالباسط نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردی دونوں ممالک کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے اور موزوں طریقہ سے اس کا سد باب کیاجانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن اور یکجہتی قائم رکھنے کے لئے سیاسی بات چیت لازمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ سال وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ایک بہترین قدم اٹھایا ہے لیکن بد قسمتی سے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ختم ہوگئی ۔ تاہم پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ سوویت یونین کی جانب سے1979ء میں افغانستان پر حملہ کے بعد سے ان کا ملک دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے اس کے بعد سے پاکستان مسلسل دہشت گردی سے لڑ رہا ہے ۔ اس لڑائی میں پاکستان کے5ہزار سپاہی اور50ہزار عوام ہلاک ہوئے ہیں۔ عالمی بینک کے تخمینہ کے مطابق اس مدت میں ہمارے ملک کو100بلین ڈالر سے زائد نقصان ہوا ہے ۔ عبدالباسط نے ہندوستان پر سخت ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی اور ہندوستان کے دیگر مقامات پر دہشت گردانہ حملوں پر انہیں تشویش ہے ہندوستان کو چاہئے کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری طویل جدو جہد کی ستائش کرے نہ کہ ان حملوں میں ہم پر شک و شبہ ظاہر کرے ۔ عبدالباسط نے کہا کہ اگر آپ نے ممبئی میں دہشت گردی کو جھیلا ہے تو ہم نے بھی اس کا سامنا کیا ہے ۔ اگر آپ کو شکایت ہیں تو ہمیں بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان پیچیدہ تعلقات کا اقرار کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ امن ہندوستان اور پاکستان کے باہمی مفاد میں ہہے اور اسے مذاکرات کے ذریعہ حاصل کیاجاسکتا ہے لیکن تقریبا ایک سال سے بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ ہندوستان میں پاکستان کے اعلیٰ سفارت کار نے کہا کہ سیاسی رکاوٹیں، خدشات اور تجارت میں رکاوٹ کے نتیجہ میں دونوں پڑوسی ممالک کے درمیانی تجارت پر منفی اثر پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ معاشی تعلقات سے دونوں ممالک ایک دوسرے پر منحصر ہوجائیں گے ۔ ایک دوسرے منحصر ہونا کافقدان ایک وقت تک چل سکتا ہے لیکن اسے طویل عرصہ سے قائم نہیں رکھاجاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ67برسوں سے دونوں ممالک کے سیاسی قائدین میں تعطل پایاجاتا ہے ۔ ہم ایک قدم آگے بڑھتے ہیں تو دوسرے کو دو قدم پیچھے ہٹنے پر مجبور کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت ہند سے ستمبر2012میں کے معاہدہ کا احترام کرنے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدہ میں دونوں ممالک نے تجارتی اور معشیت کے لئے نئے راستہ قائم کئے تھے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے پاکستان کی جانب تمام در آمدات کو بند کردئے جانے سے تجارتی تعدل متاثر ہوا ہے ، کس طرح ایک طرفہ تجارت جاری رکھی جاسکتی ہے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ویزا کی فراہمی جیسے کئی ایک ایسے مسائل ہے جن سے نمٹنا ضروری ہے ۔

Trade pacts are signed, but not implemented: Pak envoy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں