آئی اے این ایس
سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز آل سعود آئندہ ہفتہ منعقدشدنی خلیجی ممالک کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ۔ واشنگٹن میں موجود سعودی سفارت خانہ نے یہ بات بتائی ۔ سعودی شاہ اپنی جگہ ولی عہد محمد بن نائف کو جونائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ بھی ہیں، اس اجلاس میں روانہ کریں گے جو امریکہ اور دیگر خلیجی تعاون کونسل( جی سی سی) کے رکن ممالک( بحرین ، کویت، عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات) کے سربراہان کے درمیان منعقد ہونے والا ہے۔ ایمبیسی نے یہ بات اپنے بیان میں کہی جو اتوار کے روز اس کے ویب سائٹ پر پوسٹ کیا گیا تھا ۔ اوباما پہلے جی سی سی سربراہان کے ساتھ چہار شنبہ کو وائٹ ہاؤس میں اور پھر اگلے روز کیمپ ڈیوڈ میں ملاقات کریں گے جو ریاست میری لینڈ میں واقع ہے۔ ایران کے ساتھ جاری واشنگٹن کے جوہری مذاکرات اور خطہ میں ایران کے بڑھتے اثرورسوخ سے متعلق شدید تشویش کے درمیان منعقد شدنی اس اجلاس میں توقع ہے کہ امریکہ کی جانب سے اپنے خلیجی حلیفوں کے تحفظ کا عہد کیاجائیگا۔ سعودی فرمانروا اس اجلاس میں نائب ولی عہد محمد بن سلمان جو دوسرے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع بھی ہیں ، کو بھی روانہ کرنے والے ہیں ۔ ژنہوا خبر رساں ایجنسی نے سعودی ایمبیسی اور وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر کے حوالے سے یہ بات کہی ۔ ایران اور بڑی عالمی طاقتوں کاP5+1گروپ( امریکہ، برطانیہ، چین ، فرانس، روس، جرمنی) تہران کے متنازعہ جوہری پروگرام پر30جون کی مہلت تک حتمی معاہدہ کا خواہاں ہے ۔ ماہ اپریل میں حتمی معاہدہ کے فریم ورک پر فریقین نے رضا مندی ظاہر کی تھی ۔
Saudi Arabian King not coming to White House meetings with Gulf allies
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں