پاکستانی سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلہ پر حکم التوا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-12

پاکستانی سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلہ پر حکم التوا

اسلام آباد
آئی اے این ایس
ملک کی عدالت عظمیٰ نے پیر کے روز پاکستانی الیکشن ٹریبونل کی جانب سے5مئی کو صادر کئے گئے اس فیصلہ کو معطل کردیا جس میں ٹریبونل نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو نااہل قرا دیا تھا۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر قیادت سپریم کورٹ کی تین رکنی بنچ نے یہ حکم وزیر کی جانب سے کی گئی اپیل پر دیا جنہیں2013کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے125حلقہ سے فاتح قرار دیا گیا تھا ۔ اپنی درخواست میں رفیق نے دلیل پیش کی کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں اس بات کی صراحت نہیں کی گئی کہ وہ دھاندلی میں ملوث تھے ۔ سپریم کورٹ نے بعد ازاں اس حلقہ میں دوبارہ الیکشن کے ٹریبونل کے فیصلے کو معطل کردیا اور رفیق کی درخواست سماعت کے لئے قبول کرلی ۔ڈان نے یہ اطلاع دی۔ عدالت نے ٹریبونل سے تمام الیکشن ریکارڈس طلب کئے اور سماعت کو چار ہفتوں تک ملتوی کردیا۔5مئی کو الیکشن ٹریبونل نے لاہور کے قومی اسمبلی (این اے)125اور صوبہ پنجاب کے155حلقوں میں2013کے عام انتخابات میں رائے دہی کے دوران دھاندلی ثابت ہوجانے کے بعد دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا ۔ ٹریبونل کی جانب سے جاری کردہ ایک صفحہ پر مشتمل فیصلہ میں کہا گیا تھا کہ بیلیٹ بیاگس کو کسی تیز دھاری آلہ سے کھول کر ریکارڈس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔ رفیق اور میں نصیر احمد جن کا تعلق پاکستانی مسلم لیگ(ن) سے ہے نے2013کے عام انتخابات میں لاہور کے این اے۔125اور پی پی۔155حلقہ جات سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے حامد خان نے رفیق کی کامیابی کویہ الزام عائد کرکے چیلنج کیا تھا کہ پی ایم ایل این امیدوار نے الیکشن میں دھاندلی کی اور ان کے حلقہ میں بڑے پیمانے پر بوگس ووٹنگ ہوئی۔

دریں اثنا اسلام آباد سے پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب پاکستان کے وزیر اعظم نوازشریف فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کے ہمراہ کل افغانستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران افغان قائدین کے ساتھ باہمی تعلقات اور باہمی مفادات کے مسائل پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان۔ افغانستان تعلقات پر تمام زاویوں سے تبادلہ خیال کرنے آج صبح ایک اعلیٰ سطحٰ اجلاس کی وزیر اعظم نے صدارت کی ۔ وزیر مالیات اسحاق ڈار ، فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف، وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز اور دیگر سینئر عہدیداروںنے اجلاس میں شرکت کی ۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ اجلاس وزیر اعظم کی زیر قیادت پاکستانی وفد کے کل افغانستان دورہ کی تمہید تھا جس میں اجلاس کے شرکا بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔ بتایاجاتا ہے کہ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید بہتر اور مستحکم کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں کابل، اسلام آباد پر دہشت گردوں کی ح مایت کا الزام عائد کرچکا ہے ، لیکن دسمبر میں طالبان کی جانب سے فوجی اسکول پر حملہ کے بعد سے رواں سال تعلقات میں بہتری آئی ہے ۔ اس حملے میں150افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ یہ حملہ تحریک طالبان پاکستان نے کیا تھا جس کا سربراہ ملا فضل اللہ سمجھاجاتا ہے کہ افغانستان میں روپوش ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان چاہتا ہے کہ کابل، ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے جو پاکستانی کو نشانہ بنانے کے لئے افغانستان کی سر زمین راستعمال کررہے ہیں ۔ جس کے عوض وہ افغان طالبان سے امن مذاکرات کے آغاز میں مدد میں کابل کی مدد کرے گا ۔ کئی ماہ سے جاری خفیہ مساوی کے بعد طالبان اور افغان عہدیداران نے گزشتہ ہفتہ قطر میں دوبدو بات کی۔

Pak SC suspends tribunal order disqualifying Railway Minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں