منصف نیوز بیورو
ایک نمایاں تبدیلی میں آندھرا پردیش کی تلگو دیشم حکومت، ریسات میں چھ نئے ایر پورٹس قائم کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جو تروپتی ، وشاکھا پٹنم اور وجئے واڑہ کے موجودہ ایر پورٹس کے علاوہ ہوں گے جن کی بین الاقوامی طیران گاہوں کے طور پر جدید کاری کی جائے گی اور ان کے معیار میں اضافہ کیاجائے گا ۔ اس سلسلہ میں حکومت نے حیدرآباد میں اپنی شہری ہوا بازی کی پالیسی کا اعلان کیا ہے ۔ پالیسی کے عین مطابق ریاستی حکومت ان علاقائی ایر پورٹس سے باقاعدہ سرویس شروع کرنے کے لئے ایر لائنس کو ترغیبات پیش کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جس کی بنیاد ضرورتوں پر ہوتی ہے ۔ ضلع وزیا نگرم کے مجوزہ بھوگام پورم ایر پورٹ کے علاوہ حکومت نے کم سے کم چار کم لاگتی ایر پورٹس تاڑے پلی گوڑم( مغربی گوداری) اور واکلو( کرنول) دگادر تھی( نیلور) اور کپم چتور میں قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اس کے علاوہ حکومت ناگرجنا ساگر اور ڈوناکونڈا فضائی پٹیوں کو بھی فروغ دے گی ۔ تلگو دیشم پولیٹ بیورو نے28,27اور29مئی کو گندی پیٹ میں مہاناڈو کے انعقاد سے قبل تامل ناڈو، کرناٹک اور پوڈیچرو میں اپنے اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ پوڈیچرو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ وہ تلگو دیشم پارٹی کو ایک قومی جماعت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔ این ٹی آر بھون میں مختلف مسائل پر غور کیا گیا ۔ مہاناڈو سے قبل وہاں مخلوعہ جائیدادیں پر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ پارٹی کو قومی درجہ دینے کے لئے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو آندھرا کے وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو اور پی کیشپ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ نیپال کے زلزلہ زدہ افراد کی مدد کے لئے5کروڑ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
TDP govt plans 6 new airports in AP
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں